سعودی میڈیا فورم 2026 فروری میں ریاض میں منعقد ہوگا، 250 سے زائد اداروں کی شرکت متوقع
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِ سرپرستی، آئندہ سعودی ذرائع ابلاغ فورم 2 سے 4 فروری 2026 کو دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوگا، جس میں 250 سے زائد مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی ادارے شرکت کریں گے۔ اس فورم میں دنیا بھر کے ابلاغی ماہرین، تخلیقی صنعتوں، اور نئی معلوماتی تکنیکی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی دارالحکومت ریاض میں فیوچر ایوی ایشن فورم کا آغاز
فورم کا مقصد ابلاغ کے شعبے میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں پر گفتگو، اختراعی نظریات کا تبادلہ، اور سعودی عرب کی معلوماتی معیشت کے اہداف کو فروغ دینا ہے، تاکہ ایک بااثر، تخلیقی اور پائیدار ذرائع ابلاغ کا ماحول تشکیل دیا جاسکے۔
وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری کے مطابق، فورم میں مصنوعی ذہانت، بصری حقیقت، اور نئی ابلاغی ٹیکنالوجیوں کے اطلاقات زیرِ بحث آئیں گے، جبکہ 100 سے زائد نشستیں، تربیتی مجالس اور اختراعی مراکز فورم کا حصہ ہوں گے۔ اس دوران کئی بین الاقوامی معاہدے بھی متوقع ہیں، جن کا مقصد سعودی ابلاغی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور عالمی سطح پر نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کو 30 ارب ڈالر کا مینیو دیدیا، اب دیکھنا ہے وہ کتنی سرمایہ کاری کرتے ہیں، اسحٰق ڈار
سعودی ذرائع ابلاغ فورم اب ایک سالانہ عالمی مرکز کی صورت اختیار کر چکا ہے، جو علم، مہارت، اور تخلیق کو یکجا کر کے مستقبل کے ذرائع ابلاغ کی تعمیر میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news خادمین حرمین شریفین ریاض سعودی عرب میڈیا فورم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خادمین حرمین شریفین ریاض میڈیا فورم ذرائع ابلاغ
پڑھیں:
علی امین کی آج پھر عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل آمد متوقع، سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج پھر اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے جب کہ ان کا سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس نے داہگل کے مقام پر سیکیورٹی اسٹاف کو روک لیا اور کہا کہ اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہیں ہے۔
ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئینگے، وہ صوبائی و سیاسی معاملات پر بانی پی ٹی آئی کو بریف کرینگے، اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر بھی عمران خان کو بریف کرینگے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور پارٹی امور پر بھی بات کرینگے۔
علی امین گنڈا پور گزشتہ روز بھی اڈیالہ جیل آئے تھے، ان کی گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی تھی۔