بنوں، پولیس کا آپریشن، دہشتگرد تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
بنوں کے علاقہ میریان میں پولیس کا آپریشن، دہشت گرد تاریکی کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہوگئے۔
آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق آپریشن میں اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔
سجاد خان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن میریان پر دہشت گردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ ناکام بنایا اور اسے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فضا میں ہی مار گرایا۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ڈرون اپنے ہی ساتھیوں پر گرنے سے متعدد دہشت گردوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق بکتربند گاڑیاں، ڈرون، تھرمل ویپن و دیگر ہتھیار آپریشن میں استعمال کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سیکیورٹی فورسز سے رابطے میں ہیں، ضرورت پڑنے پر مزید آپریشن کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خضدار آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے
راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کارروائی بھارتی پراکسی ’فتنہ الہندستان‘ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی. جس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے.تاہم علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔