اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جولائی ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے صدر بننے کی خواہش سے متعلق تمام افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور قیاس آرائی پر مبنی قرار دیا ہے. نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر کی اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے انہوں نے زور دے کر کہا کہ صدر آصف علی زرداری، جنرل عاصم منیر اور وہ خود، تینوں کے درمیان تعلقات باہمی احترام اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں.

(جاری ہے)

وزیرا عظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ میڈیا کے بعض حلقوں میں صدر آصف علی زرداری کے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے وزیراعظم کی یہ وضاحت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے” ایکس“ پر بیان جاری کرتے ہوئے صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کیخلاف چلائی جانے والی مہم کو ”منظم سازش“ قرار دے کر اس کی شدید مذمت کی ہے.

عسکری قیادت کے قریب سمجھے جانے والے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں بخوبی علم ہے کہ اس منظم مہم کے پیچھے کون ہے، میں واضح کر چکا ہوں کہ صدر سے استعفیٰ لینے یا چیف آف آرمی اسٹاف کے صدر بننے کے بارے میں کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی سوچ موجود ہے.                                                                          

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صدر آصف علی زرداری شہباز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم سے ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع یاسرگلرکی ملاقات

ویب ڈیسک : وزیراعظم  شہباز شریف  سے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع  یاسرگلر نے ملاقات کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ 

وزیراعظم نے بھارت سے حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کی مستقل حمایت پر ترک قوم اور  قیادت سے اظہار  تشکر کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر اور کثیر جہتی شعبوں میں تعاون مضبوط ہوگا، دونوں ممالک ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے لیے اپنی مضبوط اور غیرمتزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔

لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی 

وزیر اعظم نے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھانے کی دعوت دی۔

متعلقہ مضامین

  • گریڈ20 سے گریڈ 22 تک نااہل اور کرپٹ افسروں کو فارغ کر دیا گیا ،وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم نے صدر کے استعفے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
  • فیلڈ مارشل کے کوئی سیاسی عزائم نہیں‘،وزیر اعظم کی صدر کے استعفے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید
  • زرداری مستعفی نہیں ہورہے، فیلڈ مارشل نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی، وزیراعظم شہباز شریف
  • مخصوص نشست وزیراعظم شہباز شریف نے آفر کی، ثمر بلور
  • عالمی یوم آبادی کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام
  • وزیراعظم کی بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغوا اور قتل کی مذمت
  • زرداری سے استعفیٰ لینے یا فیلڈ مارشل کے صدر بننے کی کوئی تجویز نہیں: محسن نقوی
  • وزیراعظم سے ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع یاسرگلرکی ملاقات