خیبر پختونخوا کے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مظاہرین کے جنازے کی ویڈیو کو آئی ویریفائی پاکستان ٹیم نے تحقیق کے بعد جھوٹا قرار دے دیا۔آئی ویریفائی پاکستان نے ویڈیو کے حوالے سے نتیجہ اخذ کرنے کے لیے ریورس امیج سرچ کیا اور اس دعوے کی تصدیق کے لیے خبروں کی چھان پھٹک کی۔27 جولائی 2025 سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی.

جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس ویڈیو میں خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کے تابوتوں نظر آرہے ہیں.تاہم حقیقت میں یہ ویڈیو جون 2025 کی ہے اور وسطی کرم کے علاقے تورغر میں مارٹر شیل کے حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی ہے۔تیراہ ویلی میں ایک کمسن بچی کے مبینہ طور پر مارٹر حملے میں جاں بحق ہونے پر احتجاج شروع ہوا تھا، جو 27 جولائی کو اُس وقت پرتشدد ہوگیا جب مظاہرین نے ایک فوجی تنصیب پر دھاوا بولنے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم 6 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔مظاہرین اس بچی کی لاش بریگیڈ ہیڈکوارٹر لے گئے اور سیکیورٹی فورسز کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا، صورتحال اُس وقت بگڑ گئی جب ہجوم نے ایک کھدائی کرنے والی مشین کو آگ لگا دی اور چھاؤنی میں گھسنے کی کوشش کی۔27 جولائی کو پی ٹی آئی کے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کئی تابوت دکھائے گئے اور کیپشن میں لکھا گیا کہ ’یہ مناظر غزہ کے نہیں بلکہ خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ کے ہیں. لوگ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوئے‘، یہ پوسٹ ایک لاکھ 3 ہزار سے زائد بار دیکھی گئی۔اسی ویڈیو کو پشتون تحفظ موومنٹ کے خیبر ضلع کے علاقائی کوآرڈینیٹر نے بھی اسی کیپشن کے ساتھ ایکس پر پوسٹ کیا۔دیگر کئی پی ٹی آئی حامیوں نے بھی یہی دعویٰ کیا، جیسا کہ یہاں،  اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تمام پوسٹس کو مجموعی طور پر 72 ہزار سے زیادہ ویوز ملے۔اس دعوے کی سچائی جانچنے کے لیے ایک فیکٹ چیک کیا گیا، کیونکہ اس ویڈیو کو بہت زیادہ شیئر کیا جا رہا تھا اور خیبر پختونخوا کی صورتحال پر عوامی دلچسپی بڑھ گئی تھی۔ریورس امیج سرچ کے ذریعے ٹک ٹاک پر 26 جون 2025 کو پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو سامنے آئی، جو وائرل ویڈیو سے مطابقت رکھتی تھی. لیکن اس میں مقام یا سیاق و سباق درج نہیں تھا۔اسی ویڈیو کو فیس بک پر 24 جون 2025 کو بھی شیئر کیا گیا تھا۔مزید تلاش پر ایک 52 سیکنڈ کی ٹک ٹاک ویڈیو 24 جون 2025 کو ملی، جس میں لکھا تھا کہ ’آج تورغر کے 3 معصوم بچوں کی لاشوں کے بجائے صرف چند باقیات دفنائی جائیں گی، جبکہ چوتھے شہید کی لاش نہیں ملی، اس کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی‘۔تورغر‘ اور ’3 بچوں کی ہلاکت‘ جیسے الفاظ تلاش کرتے ہوئے 23 جون 2025 کو ڈان کی ایک خبر ملی، جس کا عنوان تھا کہ ’کرم میں مارٹر شیل پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق‘۔رپورٹ کے مطابق 3 افراد حمید، ریاض، ایاز اور عرفان کھیل کود کے دوران نامعلوم سمت سے آنے والے مارٹر شیل گرنے سے جاں بحق ہوگئے تھے.واقعے کے بعد مقامی افراد نے احتجاج کیا اور تحقیقات کا مطالبہ کیا۔یہی واقعہ نجی نیوز نے 22 جون کو بھی رپورٹ کیا تھا۔ویڈیو میں چار تابوت دکھائے گئے جن کے رنگ وہی تھے جو وائرل کلپ میں نظر آ رہے ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فورسز کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا وادی تیراہ جون 2025 کو ویڈیو کو شیئر کی نے ایک

پڑھیں:

سوڈان: دارفور ریجن میں خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک

سوڈان: دارفور ریجن میں خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز

خرطوم(آئی پی ایس ) سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملوں میں رواں ہفتے اب تک 1500 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے سوڈان کے دارفور ریجن کے الفشر شہر سیسوڈانی فوج کے انخلا کے بعد سے شہر کے حالات انتہائی خراب ہیں، پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے علاقے کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے قتل عام جاری ہے۔اس حوالے سے سوڈانی مسلح افواج کا بتانا ہے کہ اتوار سے بدھ تک تقریبا 2ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں

سوڈانی ڈاکٹرز نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ 1500 افراد مارے گئے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق دو دن میں 26 ہزارسے زیادہ لوگ الفشر سے انخلا کر چکے ہیں جبکہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کا بتانا ہے کہ تقریبا ایک لاکھ 77ہزار شہری الفشر شہر میں پھنسے ہوئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق سوڈان کی صورتحال پر گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے ہاتھوں بڑے پیمانے پرشہریوں کی ہلاکت کی مذمت کی گئی۔اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے افریقا مار تھا نے اجلاس میں بتایا کہ سوڈان کی صورتحال خوفناک ہے

، الفشر میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں دیکھی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مواصلات کا نظام منقطع ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے، الفشر میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، نہ ہی شہریوں کے لیے شہر چھوڑنے کا کوئی محفوظ راستہ موجود ہے۔واضح رہے کہ سوڈان میں اپریل 2023 سیجاری سرکاری اور پرائیویٹ ملیشیا کے درمیان سے ہزاروں افراد ہلاک جبکہ تقریبا ایک کروڑ 20لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ: غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کیخلاف سی ڈی اے کو کارروائی کی اجازت اسلام آباد ہائیکورٹ: غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کیخلاف سی ڈی اے کو کارروائی کی اجازت بھارتی پراپیگنڈہ بے بنیاد، اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ہے: پاکستان پاکستان افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتا، ترجمان دفتر خارجہ امریکا نے بھارت کے ساتھ 10 سالہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے عمرہ زائرین کیلئے نئی شرط، سعودی حکومت نے پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • شاہد آفریدی کون ہیں؟ میں نہیں جانتا، حکم شہزاد لوہا پاڑ کی نئی ویڈیو وائرل
  • کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
  • اسرائیلی وزیر کی ہاتھ بندھے، اوندھے منہ لیٹے فلسطینی قیدیوں کو قتل کی دھمکی؛ ویڈیو وائرل
  • تنزانیہ میں الیکشن تنازع شدت اختیار کرگیا، مظاہروں میں 700 افراد ہلاک
  • دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
  • سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی
  • دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت والی نیوز اینکر متعارف، ویڈیو وائرل
  • سوڈان: دارفور ریجن میں خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک
  • سگنل خراب ہے لیکن کیمرے سے ڈر لگ رہا ہے، سڑک پر پھنسے کراچی کے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل