نیشنل ہائی وے پر کوسٹر کی چھت پر سفر کرنے والے 2 افراد گرکر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
نیشنل ہائی وے پر کوسٹر کی چھت پر سفر کرنے والے 2 افراد گرکر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد کے قریب پیش آیا جہاں کوسٹر ٹھٹھہ جارہی تھی اور دونوں افراد بس کی چھت پر سو ئے ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا ہیکہ کوسٹرفٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھت پر سوئے دونوں مسافر نیچے گر کر ہلاک ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
رشوت قبول نہ کرنے والے روسی اہلکاروں میں رشوت جتنی رقم کے برابر انعامات تقسیم
روس کے روستوُف علاقے میں حکام نے رشوت نہ لینے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ماضی میں آفر کی گئیں رشوت کے برابر انعامی رقم سے نوازا گیا ہے۔
روستوُف پولیس ڈائریکٹوریٹ نے ایک نئی اینٹی کرپشن پالیسی شروع کی ہے جس کے تحت جس پولیس اہلکار نے رشوت نہ لی اور اسے رپورٹ کیا، اسے اس پیش کردہ رقم کی مکمل مقدار بطور انعام دی جاتی ہے۔
روستوُف کے پولیس چیف نے وضاحت کی کہ یہ اقدام "امانتداری" کے فروغ اور پذیرائی میں کیا جا رہا ہے اور اہلکاروں کو بالکل وہی رقم دی جاتی ہے جو رشوت دینے والا پیش کرتا ہے۔
صرف 2 مہینوں میں تقریباً 25 رشوت لینے اور دینے کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔
2025 کی پہلی ششماہی میں 767 کرپشن سے متعلق واقعات سامنے آئے اور 260 رشوت کی کوششیں پکڑی گئیں جن میں سے 135 کیسز پولیس نے خود رپورٹ کیے۔
ایک ٹریفک پولیس انسپکٹر نے تقریباً 30,000 روبل (یعنی 384 ڈالر) کا انعام وصول کیا جو اس نے رشوت لینے سے انکار کرنے پر حاصل کیا۔