کراچی، نیشنل ہائی وے پر کوسٹر کی چھت سے گر کر 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں کوسٹر کی چھت سے گر کر 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایدھی حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک کی شناخت 30 سالہ دانیال کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ دوسرے کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایران میں عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ، ججز کے کمروں میں فائرنگ، متعدد افراد جاں بحق
زاہدان(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے شہر زاہدان میں عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ کردیا گیا، حملہ آوروں ججوں کے کمروں میں گھس کر فائرنگ کرتے رہے، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے شہر زاہدان میں عدالتی کمپاؤنڈ پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، ملزمان ججوں کے کمرے میں گھس کر فائرنگ کرتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق حملے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں نے جوڈیشل کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے لیا، حملہ آوروں سے نمٹنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔