جہلم ویلی؛ 24 گھنٹے میں چیتے کا دوسرا حملہ، طالب علم زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
سٹی 42 : جہلم ویلی کے گاؤں نلئی ڈبراں میں چیتے نے 24 گھنٹے کے دوران دوسرا حملہ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ۔
چیتے کے دوسرے حملے میں میٹرک کا طالب علم مدثر علی اعوان ولد عبد المجید اعوان معمولی زخمی ہوگیا، تاہم مقامی لوگوں نے جان پر کھیل کر طالب علم کی جان بچائی۔
ہفتہ کے روز چیتے کے حملہ میں جاں بحق ہونے والی آٹھ سالہ بچی جویریہ اعوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ جویریہ کو ڈبراں نلئی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
چیتے کے حملہ میں بچی کے جاں بحق ہونے کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف اور جہلم ویلی انتظامیہ نے چیتے کو پکڑنے کے لیے کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی۔ محکمہ وائلڈ لائف اور جہلم ویلی انتظامیہ کی خاموشی پر عوام میں سخت غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جہلم ویلی
پڑھیں:
ایران میں عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ، ججز کے کمروں میں فائرنگ، متعدد افراد جاں بحق
زاہدان(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے شہر زاہدان میں عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ کردیا گیا، حملہ آوروں ججوں کے کمروں میں گھس کر فائرنگ کرتے رہے، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے شہر زاہدان میں عدالتی کمپاؤنڈ پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، ملزمان ججوں کے کمرے میں گھس کر فائرنگ کرتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق حملے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں نے جوڈیشل کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے لیا، حملہ آوروں سے نمٹنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔