نوشہروفیروز(نیوز ڈیسک) وزیرداخلہ سندھ ضیاء لنجار نے نوشہروفیروز میں مسلح افراد کی جانب سے سول جج کے گھر پر حملے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیرداخلہ ضیاءلنجار نےایس ایس پی نوشہروفیروزسےتفصیلات طلب کرلیں، ہدایت کی کہ پولیس سیکیورٹی پلان پر مشتمل تفصیلات سے آگاہ کیاجائے۔ امن وامان کوسبوتاژکرنیوالوں کوہر گزنہ چھوڑا جائے۔

وزیرداخلہ سندھ نے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت کی کہ سول جج کے گھر پر حملے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، بتایا جائے کہ آخر متعلقہ پولیس علاقہ سیکیورٹی پر کیا اقدامات کیئے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات نوشہرو فیروز کے نواحی گاؤں میں مسلح ڈاکوؤں کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق مسلح ڈاکوں نے سینئر سول جج کے مکان پر فائرنگ کی۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سول جج کے

پڑھیں:

اسرائیل کا غزہ کے 3 علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے حملے روکنے کا اعلان

عالمی سطح پر شدید دباؤ، تنقید اور قحط سے متعلق بڑھتے خدشات کے بعد اسرائیل نے غزہ کے تین علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے حملے روکنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ فضائی اور زمینی راستوں سے امداد پہنچانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق عسکری کارروائیوں میں عارضی وقفہ غزہ سٹی، دیر البلح اور المواسی میں صبح 10 بجے سے شام 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 سے رات 10 بجے تک) روزانہ نافذ العمل ہوگا۔ 

اسی دوران مخصوص راستے بھی کھلے رہیں گے تاکہ شہریوں اور امدادی قافلوں کی نقل و حرکت ممکن بنائی جا سکے۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ اور امدادی اداروں نے اسرائیلی دعوؤں پر شکوک ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی امداد نہ صرف ناکافی بلکہ متاثرہ شہریوں کے لیے خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین (UNRWA) کے سربراہ فلیپ لازارینی نے کہا کہ فضائی امداد مہنگی، غیر مؤثر اور بعض صورتوں میں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

ادھر مصر اور اردن سے بھی زمینی راستوں کے ذریعے امداد روانہ کرنے کی ویڈیوز منظرعام پر آئی ہیں۔ رفح کراسنگ سے مصر کے ٹرک، جبکہ اردن کی جانب سے امدادی قافلے غزہ روانہ کیے گئے ہیں۔

اسی دوران اسرائیلی صدر اسحٰق ہرزوگ نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ پر الزام عائد کیا کہ خوراک کی قلت میں اس کی ناکامی اور حماس کی جانب سے امداد کے غلط استعمال نے کردار ادا کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • امریکی ریاست مشی گن کے وال مارٹ اسٹور میں چاقو سے حملہ، 11 افراد زخمی
  • اسرائیل کا غزہ کے 3 علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے حملے روکنے کا اعلان
  • نوشہرو فیروز میں مسلح افراد نے سینئر سول جج کے گھر پر فائرنگ کردی، نوجوان شدید زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
  • مشی گن کے شاپنگ مارٹ میں چاقو کے وار سے 11 افراد زخمی، حملہ آور گرفتار
  • ایران کے شہر زاہدان میں مسلح افراد کا عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
  • ایران کے شہر زاہدان میں مسلح افراد کا عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
  • ایران کے شہر زاہدان میں عدالت پر دہشت گردوں کا حملہ
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پرپولیس جوانوں کی تحسین
  • جنوبی افریقا میں ہاتھی نے کروڑ پتی مالک کو حملہ کرکے مار دیا