عالمی دباؤ کارگر، اسرائیل کا غزہ کے 3 علاقوں میں حملے روکنے کا اعلان، امداد کی فراہمی کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز

غزہ(آئی پی ایس)غزہ میں بھوک کے باعث انسانی بحران سنگین ہونے کے بعد پڑنے والے عالمی دباؤ کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے، اسرائیل نے غزہ کے 3 علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے عسکری کارروائیاں روکنے کا اعلان کرتے ہوئے فضائی اور زمینی راستے سے امداد کی فراہمی شروع کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے 3 مخصوص علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر عسکری کارروائیاں عارضی طور پر روک دے گی، یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی حکام نے فلسطینی علاقے میں انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ یہ عارضی وقفہ روزانہ المواسی، دیر البلح اور غزہ سٹی میں صبح 10 بجے سے شام 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے سے رات 10 بجے تک) تاحکم ثانی نافذ العمل رہے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک مخصوص محفوظ راستے بھی مستقل طور پر کھلے رہیں گے تاکہ شہریوں اور امدادی گاڑیوں کی نقل و حرکت کو ممکن بنایا جا سکے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق غزہ میں بھوک اور قحط کی سنگین صورت حال پر عالمی سطح پر شدید تنقید کے بعد اسرائیل نے فضائی راستے سے غزہ کی پٹی میں امدادی سامان گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ٹیلیگرام پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ ’غزہ کی پٹی میں امداد کے داخلے کو ممکن اور مؤثر بنانے کی جاری کوششوں کے تحت انسانی امداد کی فضائی ترسیل کی گئی ہے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سے غزہ میں انسانی صورت حال میں بہتری آئے گی اور اس جھوٹے دعوے کو رد کیا جا سکے گا کہ اسرائیل جان بوجھ کر قحط پیدا کر رہا ہے۔

تاہم اقوام متحدہ اور دیگر انسانی امدادی اداروں کے سربراہان اس اقدام کے مؤثر ہونے پر شدید شکوک کا اظہار کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ فضائی امداد کی فراہمی نہ صرف ناکافی ہے بلکہ اس سے شدید بھوک کا شکار افراد کے لیے خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین کے ادارے انروا کے سربراہ فلیپ لازارینی کا کہنا تھا کہ ’فضائی امداد شدید بھوک کو ختم نہیں کر سکتی، یہ مہنگا، غیر مؤثر اور بعض صورتوں میں قحط زدہ شہریوں کے لیے جان لیوا بھی ہو سکتا ہے‘۔

انسانی امدادی ادارے مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں کہ اسرائیل زمینی راستوں سے امدادی قافلوں کی راہ میں رکاوٹیں ختم کرے تاکہ غزہ کے 20 لاکھ سے زائد محصور شہریوں تک مناسب خوراک، پانی اور دوائیں بروقت پہنچائی جا سکیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مصر کے سرکاری حمایت یافتہ چینل ’القاہرہ نیوز ٹی وی‘ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی دباؤ اور امدادی اداروں کی جانب سے غزہ میں قحط پھیلنے سے متعلق تنبیہات کے بعد امدادی ٹرک مصر سے غزہ کی جانب روانہ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

القاہرہ نیوز کے مطابق مصر سے امدادی ٹرکوں کا قافلہ غزہ کی جانب روانہ ہو چکا ہے، الجزیرہ کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں مصری جانب سے رفح کراسنگ کے راستے امدادی ٹرکوں کا قافلہ صاف دیکھا جا سکتا ہے۔

ادھر اردن کے راستے بھی غزہ کو امداد کی فراہمی شروع کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اردن کی پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اردنی امدادی قافلے غزہ کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔

ویڈیو میں سامان سے لدے ہوئے ٹرک ایک شاہراہ پر آہستہ آہستہ رواں دواں دکھائی دیتے ہیں۔

دریں اثنا، اسرائیلی صدر اسحٰق ہرزوگ نے غزہ میں عسکری کارروائیوں میں وقفے کا خیرمقدم کیا ہے۔ْ

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’میں اسرائیلی قیادت اور فوج کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کے ردعمل کو مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے بڑے اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہوں، خصوصاً اس فیصلے کا، جس کے تحت شہری جانوں کے تحفظ اور امداد کی محفوظ ترسیل کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے دیے جائیں گے‘۔

اسحٰق ہرزوگ نے اقوامِ متحدہ پر بھی زور دیا کہ وہ اپنا کردار ادا کرے اور الزام عائد کیا کہ خوراک کی قلت کی ذمہ داری اقوامِ متحدہ کی غیر مؤثر کارکردگی اور حماس کی جانب سے امداد کے مبینہ غلط استعمال پر عائد ہوتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنجی تعلیمی ادارے پاکستان کی تعلیمی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،ڈاکٹر ملک ابرار حسین پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو پاکستان دیوالیہ ہو جاتا: اسحاق ڈار تھائی لینڈ اور کمبوڈیا فوری جنگ بندی کے خواہاں ہیں، صورتحال نے پاک بھارت تنازع یاد دلادیا، ٹرمپ وزیراعظم کی زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظامات کی ہدایت راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ، 8افراد جاں بحق اسرائیل کا غزہ امداد لے جانے والی کشتی حنظلہ پر حملہ، 21 سماجی کارکن، عملہ اغوا ڈونلڈ ٹرمپ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی جنگ رکوانے کی کوششوں میں لگ گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: امداد کی فراہمی علاقوں میں کے مطابق غزہ کے 3 رہے ہیں کی جانب کا دعوی غزہ کی کیا ہے کے لیے

پڑھیں:

امریکہ نے مستقبل قریب میں وینزویلا پر حملے کی تردید کردی

اپنے ایک ٹویٹ میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ حالات سے آگاہ ہونے کا دعویٰ کرنیوالے آپ کے ذرائع نے، جھوٹی خبر لکھنے کیلئے آپ کو دھوکہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ رواں شب امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" نے ایک اخبار کی اُس رپورٹ کی تردید کی جس میں کہا گیا کہ وائٹ ہاؤس نے آنے والے چند دنوں میں وینزویلا پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے مقامی اخبار میامی ہیرالڈ نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ شائع کی کہ امریکہ آنے والے گھنٹوں یا دنوں میں وینزویلا میں کئی اہداف پر فضائی حملے کر سکتا ہے۔ میامی ہیرالڈ نے مزید لکھا کہ امریکی حملے، وینزویلا کی فوجی تنصیبات پر ہوں گے، جن کے بارے میں واشنگٹن کا دعویٰ ہے کہ ان تنصیبات کو صدر "نکولس ماڈورو" کی سربراہی والی ایک کارٹل کے ارکان اور اس ملک کے اعلیٰ حکومتی عہدے داروں نے استعمال کیا۔ تاہم مارکو روبیو نے اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ حالات سے آگاہ ہونے کا دعویٰ کرنے والے آپ کے ذرائع نے، جھوٹی خبر لکھنے کے لئے آپ کو دھوکہ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • حماس نے 3 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کردیں، اسرائیلی حملے میں مزید ایک فلسطینی شہید
  • حماس کا اسرائیل پر اسیر کی ہلاکت کا الزام، غزہ میں امداد کی لوٹ مار کا دعویٰ بھی مسترد
  • اسرائیل غزہ امن معاہدے کے تحت امداد پنچانے نہیں دے رہا، اقوام متحدہ
  • غزہ سے موصول لاشیں قیدیوں کی نہیں ہیں، اسرائیل کا دعویٰ اور غزہ پر تازہ حملے
  • حماس کی جانب سے واپس کیے گئے اجسام یرغمالیوں کے نہیں،اسرائیل کا دعویٰ
  • جاپان: ریچھوں کے حملے روکنے کے لیے شکاریوں کے فنڈ مختص
  • غزہ کی امداد روکنے کیلئے "بنی اسرائیل" والے بہانے
  • غزہ نسل کشی میں اسرائیل سمیت 63 ممالک ملوث
  • اسرائیلی پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے، انروا
  • امریکہ نے مستقبل قریب میں وینزویلا پر حملے کی تردید کردی