چکوال: بس کھائی میں گرنے سے 4 مسافر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: چکوال میں موٹروے پر ڈھوک سیال کے قریب بس کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 22 مسافر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی 22 افراد کو ٹراما سینٹر کلرکہار اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ملک میں مون سون بارشوں سے اب تک کتنا نقصان ہوا؟
— فائل فوٹونیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں سے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں.
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث اب تک ملک میں 272 افراد جاں بحق جبکہ 655 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں کے باعث 93 مرد، 47 خواتین اور 132 بچے جاں بحق جبکہ 257 مرد، 182 خواتین اور 216 بچے زخمی ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث اب تک ایک 1192 گھروں کو نقصان پہنچا اور 367 مویشی ہلاک ہوئے۔
اسلام آباد
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ اسلام آباد میں بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔
پنجاب
این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں 145 افراد جاں بحق جبکہ 514 زخمی ہوئے۔
خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 65 افراد جاں بحق جبکہ 80 زخمی ہوئے۔
سندھ
این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں بارشوں کے باعث 25 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہوئے۔
بلوچستان
این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں بارشوں کے باعث 20 افراد جاں بحق،4 زخمی ہوئے۔
گلگلت بلتستان
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگلت بلتستان میں بارشوں سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوئے۔