مشی گن کے شاپنگ مارٹ میں چاقو کے وار سے 11 افراد زخمی، حملہ آور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
MICHIGAN:
امریکی ریاست مشی گن کے شہر ٹراورس سٹی میں واقع ایک شاپنگ مارٹ میں کم از کم 11 افراد کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
مقامی اسپتال مانسن ہیلتھ کیئر نے سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع دی کہ تمام زخمی افراد کو شمالی مشی گن کے علاقے کے سب سے بڑے اسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا ہے، اور ان کے مطابق تمام افراد چاقو کے حملے کا شکار ہیں۔
اسپتال کی ترجمان میگن براؤن نے کہا کہ زخمی افراد کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم مانسن ہیلتھ کیئر نے کہا کہ وہ اس حوالے سے مناسب وقت پر مزید اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔
مشی گن اسٹیٹ پولیس نے بتایا کہ مقامی شیرف آفس اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے، اور تحقیقات جاری ہونے کے باعث مزید تفصیلات فی الحال فراہم نہیں کی جا سکی ہیں۔
حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس علاقے سے دور رہیں جب تک کہ تحقیقات مکمل نہ ہو جائیں۔
وال مارٹ کے باہر واقعے کے فوراً بعد فائر ٹرک، پولیس کی متعدد گاڑیاں اور یونیفارم میں ملبوس ایمرجنسی کارکنوں کو دیکھا گیا۔
مشی گن کی گورنر گریچن وٹمر نے اس افسوسناک واقعے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خیالات متاثرین اور اس کمیونٹی کے ساتھ ہیں جو اس سفاکانہ پرتشدد کارروائی کے بعد غمزدہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔