سعودی عرب ٹریفک حادثے میں 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق، 6 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
ذرائع کے مطابق بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کا قافلہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گیا تھا، حادثہ عرفات سے مدینہ جاتے ہوئے پیش آیا۔ دوسری جانب جاں بحق افراد کی نماز جنازہ سعودی عرب میں ادا کی جائے گی جب کہ زخمیوں کو سعودی ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد سفر کے دوران ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے 7 پاکستانی جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کا قافلہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گیا تھا، حادثہ عرفات سے مدینہ جاتے ہوئے پیش آیا۔ دوسری جانب جاں بحق افراد کی نماز جنازہ سعودی عرب میں ادا کی جائے گی جب کہ زخمیوں کو سعودی ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
علاوہ ازیں گورنر خیبرپختو نخوا فیصل کریم کنڈی نے حادثہ میں 7 عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس اور ٹریفک حادثہ میں زخمی عمرہ زائرین کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے جاں بحق عمرہ زائرین کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سے تعلق رکھنے والے
پڑھیں:
لیبیا کشتی حادثہ، مزید 2میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
---فائل فوٹولیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید دو افراد کی میتیں پاراچنار پہنچادی گئی ہیں۔
ایک جاں بحق نوجوان حسن کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا علاقے میں بدامنی سے تنگ آکر گھر سے نکلا تھا، طویل انتظار کے بعد بیٹے کی لاش ملی۔
لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق 5 فروری کو پیش آنے والے اس لیبیا کشتی حادثے میں کُل 18 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جن میں پاراچنار کے 15 افراد بھی شامل تھے۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والوں میں سے 6 پاکستانی اب بھی لاپتہ ہیں۔