سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے 7 زائرین ٹریفک حادثے میں شہید ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے بونیر سے عمرہ ادائیگی کیلیے 13 رکنی گروپ سعودی عرب گیا تھا، جن کی گاڑی کو حادثہ عرفات سے مدینہ جاتے وقت پیش آیا۔
حادثے میں 7 زائرین موقع پر جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوئے جنہیں سعودی عرب کے اسپتال میں طبی امداد کیلیے داخل کرادیا گیا ہے۔
بونیر میں موجود عمر باچا نے بتایا کہ زخمی اور مرنے والے ایک ہی خاندان کے اور کچھ پڑوسی ہیں۔
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حادثے میں 7 عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گورنر نے جاں بحق عمرہ زائرین کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔