آبروئے صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی کی برسی آج 26 جولائی کو منائی جارہی ہے۔ مجید نظامی 26 جولائی 2014ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ مجید نظامی نے پوری زندگی نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے گزاری۔ میدان صحافت میں ان کی جرات مندی کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ اس کی جھلک نوائے وقت میں ہمیشہ نظر آتی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کو آگے بڑھایا اور نوجوان نسل کو دو قومی نظریہ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ مجید نظامی ملک کی بقاء، سلامتی اور ترقی وخوشحالی کے لئے درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ ان کی برسی کے موقع پر  ملک بھر سمیت سعودی عرب  اور  مسجد نبوی  میں  مجید نظامی سے عقیدت رکھنے والے افراد  خصوصا  پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب  سعودی عرب  کے مرکزی جنرل سیکریڑی  وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن  ملک منظور حسین۔ اعوان ، جنرل سیکریڑی مسلم لیگ ن جدہ ریجن ، جاوید اقبال بٹ صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ ،صدر مسلم لیگ ن  مکہ مکرمہ  سردار محمد صدیق ۔  صدر مسلم لیگ ن  تبوک محمد سفیر  چوھان  اور سرپرست اعلی  رانا محمد اشرف نے  ان کے درجات کی بلندی کے لئےفاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔ اس کے ساتھ نوائے وقت کے ہیڈآفس سمیت  ملک بھر کے دفاتر میں ان کے ایصال ثواب کے لئے کارکنان کی جانب سےخصوصی قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور دعائیں بھی کی گئیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مسلم لیگ ن نوائے وقت

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ نون میں شامل

پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر کی وزیراعظم سے ملاقات میں مسلم لیگ نون میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے آپ خیبر پختونخوا میں نون لیگ کی پالیسیوں کو فروغ دینے اور عوامی روابط بڑھانے کے حوالے سے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان کی ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران نوابزادہ محسن علی خان اپنے بیٹے شہر یار اور کئی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ نون کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے نوابزادہ محسن علی خان کا پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ امید ہے آپ خیبر پختونخوا میں نون لیگ کی پالیسیوں کو فروغ دینے اور عوامی روابط بڑھانے کے حوالے سے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود اور وہاں امن و امان کے فروغ کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • شہدائے پاکستان کو سلام، کیپٹن عاقب جاوید شہید کی چھٹی برسی
  • صدر زرداری کی70ویں سالگرہ  آج منائی جائیگی
  • امام صحافت مجید نظامی کی برسی آج منائی جائے گی
  • ایم ڈی نوائے وقت گروپ رمیزہ نظامی کی میاں اظہر کے اہلخانہ سے تعزیت
  • پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ نون میں شامل
  • ہوائی کے جزیروں میں ڈرونز کے ذریعے ہزاروں مچھروں کی ‘بارش’ کیوں برسائی جارہی ہے؟
  • شہید صوبیدار لیاقت علی کی چوتھی برسی پر عقیدت کے پھول
  • حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے، شرجیل میمن
  • غزہ میں قحط: اسرائیلی مظاہرین نے اپنی ہی حکومت کے خلاف آواز بلند کردی