معروف ہالی ووڈ اسٹار نے وزن کم کرنے کیلئے اوزیمپک کے استعمال کا اعتراف کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کامیڈین ساشا بیرن کوہن نے باڈی ٹرانسفارمیشن کیلئے اوزیمپک کے استعمال کا اعتراف کرلیا۔
ساشا نے مارول کی سیریز آئرن ہارٹ میں ولن "میفسٹو” کا کردار ادا کر کے مارول سنیما یونیورس میں قدم رکھ دیا ہے۔ سیریز کے سیزن فائنل میں ان کا کردار نمایاں رہا اور ساشا کی جسمانی تبدیلی بھی خاص توجہ کا مرکز بنی۔
برطانوی میگزین کے کور پر آنے والی تصویر میں اداکار کو غیرمعمولی طور پر فٹ اور ٹرانسفورمڈ دیکھا جاسکتا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹس میں ساشا بیرن کوہن نے واضح کیا ہے کہ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت (AI) سے نہیں بنائی گئیں بلکہ ان کی حقیقی محنت کا نتیجہ ہیں۔
A post shared by Men’s Fitness UK (@mensfitnessuk)
تاہم ساشا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں ذیابیطس ٹائپ 2 ہے اور اسی بنیاد پر انہیں ڈاکٹرز کی جانب سے اوزیمپک تجویز کیا گیا، جو وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اپنی تبدیلی کے لیے انہوں نے اوزیمپک کے ساتھ ساتھ پرسنل ٹرینر اور پرائیویٹ شیف کی مدد بھی حاصل کی جس نے ان کے ڈائٹ کرنے میں مدد کی۔
یاد رہے کہ ساشا بیرن اپنی کامیڈی فلم ’دی ڈکٹیٹر‘ میں اپنے مزاحیہ مرکزی کردار کیلئے مشہور ہیں جو اب مارول سیریز کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
اٹلی میں بھارتی سپر اسٹار کی ریسنگ کار کو خوفناک حادثہ؛ بال بال بچ گئے
بھارت کی تمل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اور ریسنگ کار کے دلدادہ اجیت کمار اٹلی میں ہونے والی GT4 یورپین سیریز کے دوران ایک خطرناک حادثے کا شکار ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت کمار اس خوفناک حادثے میں خوش قسمتی سے بال بال محفوظ رہے لیکن اس سے بھی حیران کن اداکار کا حادثے کے بعد پہلا ردعمل تھا۔
یہ حادثہ مسانو ورلڈ سرکٹ میں پیش آیا، جہاں اجیت کی ریسنگ کار ایک کھڑی ہوئی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اجیت کمار کار سے باہر آئے اور خود ریس کے مارشلز کے ساتھ کھڑے ہو کر ملبہ ہٹانے میں لگ گئے۔
GT4 یورپین سیریز کے آفیشل X (ٹوئٹر) اکاؤنٹ نے ویڈیو شیئر کی جس میں اجیت کو پُرسکون انداز میں پٹری سے ملبہ ہٹاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
کیپشن میں لکھا گیا کہ ریس کے باہر، گاڑی کو نقصان، لیکن پھر بھی صفائی میں مدد کے لیے تیار۔ اجیت کمار کے لیے مکمل احترام!"
Out of the race with damage, but still happy to help with the clean-up.
Full respect, Ajith Kumar ????
???? https://t.co/kWgHvjxvb7#gt4europe I #gt4 pic.twitter.com/yi7JnuWbI6
اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے والوں نے بھی ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس سیزن میں پہلا بڑا حادثہ ہے لیکن اجیت کمار اپنی جگہ چھوڑ کر مارشلز کے ساتھ مل کر صفائی میں لگ گئے۔ ایسا بہت کم ڈرائیور کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے حادثے کے فوری بعد اداکار اجیت کمار کی بردباری، عاجزی اور کھیل کے لیے احترام کے جذبے کو سراہا۔
یاد رہے کہ اداکاری اجیت کمار موٹر اسپورٹس میں کوئی نیا نام نہیں۔ وہ 2003 میں فارمولا BMW ایشیا سیریز اور 2010 میں FIA فارمولا 2 چیمپئن شپ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔
رواں سال کے آغاز میں انہوں نے دبئی 24 آورز اینڈورینس ریس میں بھی شرکت کی تھی اور تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔