اسلام آباد میں گدھے کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت میں گدھے کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ترنول کے مقام پر غیر ملکی شہری کی جانب سے گدھے کا گوشت فروخت کیا جارہا تھا، جس پر فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مارا۔
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ترنول میں موجود ایک فارم ہاؤس پر گدھے رکھے گئے تھے، جہاں سے چھاپے کے وقت بڑی تعداد میں گدھے برآمد بھی ہوئے ہیں۔
چھاپے کے دوران ذبیحہ گدھوں کا گوشت بھی برآمد ہوا جس کو موقع پر ہی تلف کردیا گیا جبکہ زندہ گدھوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
چھاپے کے وقت پولیس کی بھاری نفری بھی فوڈ اتھارٹی کے حکام کے ہمراہ تھی۔ گوشت فروخت کرنے والے غیر ملکی شخص کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فوڈ اتھارٹی گوشت فروخت کا گوشت
پڑھیں:
اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ لازمی قرار
ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ (M-Tag) لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ بغیر ایم ٹیگ کسی بھی گاڑی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ فیصلہ چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں شہری سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات پر غور کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے کاکہناہے کہ اسلام آباد میں روزانہ آنے اور جانے والی گاڑیوں کا سروے کیا جائے گا ، رش والی جگہوں پر پارکنگ کے چارجز زیادہ ہونگے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کا آغاز کیا جا چکا ہے، موبائل ایپ یا آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرایا جائے گا، شہری موبائل ایپ یا کیو آر کوڈ کے ذریعے پارکنگ فیس ادا کر سکیں گے۔