Nawaiwaqt:
2025-09-18@12:00:36 GMT
صدر زرداری کی70ویں سالگرہ آج منائی جائیگی
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
اسلام آباد‘لاہور (نمائندہ خصوصی‘نامہ نگار )صدر آصف علی زرداری کی70ویں سالگرہ آج اورملک بھرمیں تقریبات منائی جائے گی اور کیک بھی کاٹے جائیںگے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں شہید بھٹو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام زیبسٹ اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوگی ۔سید نیر حسین بخاری نے پیپلز پارٹی نے کہا کہ صدر مملکت مرد فہم و فراست آصف علی زرداری کی سالگرہ پر تمام جیالوں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آصفہ بھٹو زرداری بختاور بھٹو زرداری کو مبارکباد دیتے ہیں۔سابق وزیر اعظم،پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف جبکہ مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی ہوں گے۔تقریب میں صدر آصف علی زرداری کا کیک بھی کاٹا جائیگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کی چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی آمد، یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمن سے ملاقات
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو یہاں چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور فودان یونیورسٹی کے نائب صدر کے درمیان بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔(جاری ہے)
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے یونیورسٹی کے طلباءکے ساتھ بھی ملاقات کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلباءسے پاک چین دوستی کے ماضی، حال اور مستقبل کے موضوع پر خطاب کیا۔ خطاب سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سن ڈے گانگ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خیر مقدم کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے یونیورسٹی کے طلباءکے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیئے۔