اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی صنفی شناخت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک جعلی ویڈیو پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں مومنہ نے انکشاف کیا کہ یہ ویڈیو ان کے اگست 2022 میں دیے گئے انٹرویو کے ایک کلپ کو ایڈٹ کرکے جعلی انداز میں پیش کی گئی، جسے اب تک 45 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

مومنہ کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کے بعد انہیں رپورٹرز کی کالز موصول ہونا شروع ہو گئیں، اور وہ حیرت زدہ تھیں کہ لوگوں کو کیا جواب دیں، کیونکہ کسی لڑکی سے اس کی صنفی شناخت پر سوال کرنا نہایت تکلیف دہ بات ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت بہت سے لوگ انہیں وضاحت دینے کا مشورہ دے رہے تھے، لیکن وہ سوچتی رہیں کہ اس قسم کی بے بنیاد باتوں پر کیا ردعمل دیا جائے۔ اس لئے انہوں نے کسی بھی قسم کا ردعمل دینے سے گریز کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر ان کے بارے میں کی جانے والی باتیں سچ ہوتیں تو وہ تسلیم کر لیتیں، مگر جب ایسا کچھ ہے ہی نہیں تو جھوٹ پر وضاحت کیوں دیں؟

واضح رہے کہ مومنہ اقبال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں جو اب تک کئی مقبول ڈراموں میں بطور مرکزی اداکارہ کام کر چکی ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک کردیا گیا

لاہور(شوبز ڈیسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ میں مردہ پائی جانے والے اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس کے بعد اداکارہ کی تدفین لاہور کیو بلاک ماڈل ٹاؤن قبرستان میں کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ لاہور ماڈل ٹاؤن میں ادا کردی گئی، جس کے بعد اداکارہ حمیرا اصغر کو کیو بلاک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، قریبی رشتہ دار اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

گذشتہ روز اداکارہ وماڈل کے بہنوئی اور بھائی نے گزشتہ رات کراچی سے میت وصول کی اور میت لے کر کراچی سے لاہور پہنچے، حمیرا کی میت ایمبولینس کے ذریعے لاہور لائی گئی۔

والد حمیرا اصغر کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ پر ابھی کچھ نہیں کہنا چاہتا، حمیرا اصغر کی والدہ کا حمیرا سے رابطہ رہتا تھا، ڈیڈ باڈی نا لینے کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں، میڈیکل سے پہلے کوئی ڈیڈ باڈی کوئی کسے وصول کر سکتا تھا، بیٹی کے ساتھ جو ہوا اس کا حساب اللہ لے گا۔

دوسری جانب حمیر اصغر کے مبینہ چاچو کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر چار بہن بھائی ہیں، موبائل پر حمیرا کے ساتھ رابطہ رہتا تھا وہ گھر دو تین چھ ماہ بعد چکر لگا لیتی تھی حمیرا غریبوں کے لیے بہت درد دل رکھنے والی انسان تھی، خاندان کی جانب سے حمیرا کے ساتھ کوئی اظہار لا تعلقی نہیں کیا گیا کیا، مالک مکان کو نہیں معلوم تھا کہ وہ کسی فیملی سے رابطہ کرتا ہے، حمیرا اصغر کے والدین کی جانب سے اس کی فیلڈ کو نہیں پسند کیا جاتا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے اور مستقبل میں ممکنہ قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے حمیرا کے بھائی کے بلڈ سیمپل لے لیے جبکہ دونوں بہن بھائی کا ڈی این اے سیمپل بھی میچ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے اُس وقت ملی تھی، جب پولیس عدالتی حکم پر مکان مالک کی شکایت پر فلیٹ خالی کرانے پہنچی تھی۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی سید اسد رضا نے بتایا تھا کہ پولیس ٹیم نے جب فلیٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا تو اندر سے کوئی جواب نہیں ملا، جس کے بعد دروازہ توڑ کر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش ملی تھی۔

پوسٹ مارٹم کرنے والی پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق لاش گلنے سڑنے کے انتہائی مرحلے میں داخل ہو چکی تھی اور اس قدر مسخ ہو گئی تھی کہ فوری طور پر موت کی وجہ بیان کرنا ممکن نہیں۔

پولیس اداکارہ کی موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزیدپڑھیں:صدرزرداری اسرائیلی خفیہ ایجنسی’’موساد‘‘کے نشانے پرکیوں؟سینئرصحافی کے تہلکہ خیزانکشافات

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ حمیرا کے چچا نے میڈیا کو حقائق بتا دیئے؛ ویڈیو وائرل
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک کردیا گیا
  • مومنہ اقبال کی صنفی شناخت سے متعلق جعلی ویڈیو پر شدید ردعمل، بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا
  • سپریم کورٹ،سات سال پرانے جہیز وصولی فیصلے سے متعلق شہری کی اپیل مسترد
  • جمائمہ کا بچوں کی پاکستان آمد سے متعلق وزراء کے بیانات پر شدید ردعمل آگیا
  • آصف زرداری کبھی میدان نہیں چھوڑتے‘، صدر مملکت کے استعفے کی خبروں پر پیپلز پارٹی کا ردعمل
  • صدر مملکت کے استعفے کی خبروں پر پیپلز پارٹی کا ردعمل آگیا
  • زرداری کبھی میدان نہیں چھوڑتے‘، صدر مملکت کے استعفے کی خبروں پر پیپلز پارٹی کا ردعمل
  • طالبان حکومت نے عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کو مسترد کردیا