لاہور (رپورٹ: ندیم بسرا) سینئر سیاستدان، سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر مرحوم کی تعزیت کا سلسلہ ان کے لواحقین کے ساتھ جاری ہے۔ میاں محمد اظہر کی سیاست میں خدمات کوئی ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور ان کو سیاست کا ایک ماہر کھلاڑی سمجھا جاتا تھا۔ ان کا معمار نوائے وقت مجید نظامی مرحوم سے دیرینہ تعلق تھا اور وہ مجید نظامی سے بھائیوں کی طرح لگائو رکھتے تھے اور انہیں اپنے سیاسی صلاح کار سمجھتے اور انہوں نے اپنا رشتہ ان کے ساتھ نہایت عزت و احترام کے ساتھ برقرار رکھا۔ وہ اکثر نظامی صاحب کے پاس نوائے وقت کے دفتر اور ان کی رہائش گاہ پر آجاتے اور مختلف سیاسی سمیت دیگر ایشوز پر ان سے رہنمائی لیتے تھے۔ ان کا شریف خاندان سے دیرینہ تعلق تھا اور میاں شریف مرحوم انہیں اپنے بیٹوں کی طرح سمجھتے تھے۔ ماضی میں شریف خاندان اور میاں اظہر مرحوم کے درمیان جب کچھ غلط فہمیاں ہوئیں تو اس کو ختم کروانے میں مجید نظامی صاحب کا ہی کردار تھا اور شاید یہی وجہ ہے کہ مجید نظامی جب اس دنیا سے پردہ کر گئے تو میاں محمد اظہر نے کہا تھا کہ وہ ایک اچھے، سمجھدار صلاح کار سے محروم ہوگئے ہیں۔ ان کی نظامی صاحب سے وابستگی بہت پرانی تھی اور میاں اظہر نے نظامی صاحب کی زندگی میں اس رشتے کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ ہی نبھایا ہے۔ ان کی نواز شریف اور شہباز شریف سے زیادہ قربت داری تھی۔ ایم ڈی نوائے وقت گروپ رمیزہ مجید نظامی نے میاں محمد اظہر کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے بیٹے سابق ایم این اے، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اور دیگر اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کی اور میاں اظہر مرحوم کے دنیا سے جانے کو فیملی کے لئے بڑا صدمہ قرار دیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو اتنا بڑا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ واضح رہے میاں اظہر یکم ستمبر 1944 کو پیدا ہوئے۔ 1987میں لاہور کے مئیر منتخب ہوئے۔ 1990سے 1993تک گورنر پنجاب رہے۔ 1993  اور 1997 میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 2024 کے عام انتخابات میں ممبر قومی اسمبلی بنے۔ ان کے بیٹے میاں حماد اظہر 2018 ممبر قومی اسمبلی رہے اور وفاقی وزیر کے عہدے پر کام کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میاں محمد اظہر میاں اظہر نوائے وقت اور میاں کے ساتھ اور ان

پڑھیں:

میاں محمود الرشید جیل سے جناح اسپتال منتقل

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو لاہور کے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 71 سالہ رہنما محمود الرشید کو کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کے مختلف نوعیت کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی بیماری کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • انڈیپنڈنٹ گروپ کی اسلام آباد و پنجاب بار انتخابات میں برتری، وزیرِ اعظم کی مبارکباد
  • پیپلز پارٹی میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے مشاورت تیز، بیرسٹر گروپ بھی ساتھ دینے پر راضی
  • یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے: شہباز شریف
  • میاں محمود الرشید جیل سے جناح اسپتال منتقل
  • سابق کرکٹر اظہر الدین بھارتی ریاست تلنگانہ کی کابینہ کے پہلے مسلم وزیر بن گئے
  • سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین تلنگانہ کے پہلے مسلم وزیر بن گئے
  • نواز شریف کا سابق ایم این اے بیرسٹر عثمان ابراہیم سے اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • حافظ طاہر مجید کی میئر حیدرآباد سے ملاقات، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ