قصور: کھیت سے گلا کٹی ہوئی ملنے والی لڑکی دم توڑ گئی، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
قصور کے قصبےکوٹ رادھاکشن میں کھیت سے شدید زخمی حالت میں ملنے والی 14سالہ لڑکی دم توڑ گئی، لڑکی کا گلا کٹا ہوا تھا۔
پولیس کو کھیت سے آلہ قتل اور ایک بیگ ملا ہے، آلہ قتل پر انگلیوں کے نشانات موجود ہیں، پولیس نے اپنی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تاہم لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی، پوسٹ مارٹم کے بعد اسے امانتاً سپردِ خاک کردیا گیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق لڑکی کو قتل کیا گیا اس لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنا ہے، مجسٹریٹ نے خاتون کے ورثاء کو بھی 26جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
پولیس کے مطابق 14 سالہ نامعلوم لڑکی شدید زخمی حالت میں کوٹ رادھا کشن کے نواحی علاقے بھمبہ کلاں میں کھیت سے ملی، اسے اسپتال پہنچایا گیا، مگر وہ دم توڑ گئی، ابتدائی اطلاع کے مطابق لوگوں نے لڑکی کے ساتھ ایک عورت اور مرد کو دیکھا تھا۔
ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، جو لڑکی کے ورثاء اور ملزموں کو تلاش کر رہی ہیں۔
پوسٹمارٹم کے بعد لڑکی کی لاش امانتاً قصور میں دفن کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزموں کا سراغ لگا لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کھیت سے
پڑھیں:
کراچی: کلفٹن سی ویو کے قریب گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
کراچی(نیوز ڈیسک)کلفٹن سی ویو کےقریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مردکی شناخت شہبازملک کے نام سے ہوئی جو ریٹائرڈ سرکاری افسرتھے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پرگاڑی میں گیس بھرنے سےموت ہوئی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
Post Views: 5