بدین میں دادا نے کاروکاری کے الزام میں پوتی کوقتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
بدین میں دادا نے مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام میں پوتی کوقتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ بدین کے تھانہ ترائی کی حدود میں واقع گاؤں آدم ابڑو میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کو چھری کے وار کرکے قتل کیا گیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بدین منتقل کردیا گیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکی اداکارہ خاتون پر حملے، تشدد اور چوری کے الزام میں گرفتار
امریکی شو براوو کی سابق ریئلٹی اسٹار ڈائمنڈ ٹینکرڈ کو وال مارٹ میں لڑکی پر حملے اور چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق براوو کے ریئلٹی شو "تھکر دین واٹر" میں نظر آنے والی ڈائمنڈ ٹینکرڈ کو ٹینیسی کے شہر اینٹی اوک کے ایک وال مارٹ میں خاتون پر حملے اور چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 21 سالہ ٹینکرڈ نے سیلف چیک آؤٹ لائن میں ایک لڑکی کو پیچھے سے بالوں سے پکڑا اور مار پیٹ شروع کر دی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ وہ ایک پتھر بھرے ہوئے جراب سے خاتون کے چہرے پر وار کر رہی ہیں۔ حملے کے دوران وہ ایک ایڑھی پر مانیٹر بھی پہنے ہوئے تھیں جبکہ متاثرہ خاتون لہولہان ہوگئی تھی۔
Bravo TV star, Diamond Tankard, accused of attacking woman at Walmart with rock-filled sock ???? pic.twitter.com/9ZPG5e7TDg
— Dave (@realbigguydave) July 23, 2025اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ جس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔
پولیس کے مطابق ٹینکرڈ نے متاثرہ خاتون کا آئی فون 14 (مالیت $1500) اور لوئی وٹون ہینڈ بیگ (مالیت $900) بھی چرا لیا۔ خاتون کو پیشانی پر شدید چوٹ لگی اور طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
متاثرہ لڑکی نے ڈائمنڈ ٹینکرڈ پر خطرناک ہتھیار سے حملہ اور چوری کے الزامات لگائے گئے ہیں اور وہ 25 ہزار ڈالر کے ضمانتی مچلکوں پر رہا ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ڈائمنڈ ٹینکر پر قتل کی کوشش اور حادثے کے بعد فرار ہونے کے الزامات بھی عائد ہو چکے ہیں۔ ان کی عدالت میں اگلی پیشی 22 اگست کو متوقع ہے۔