جوہر ٹاؤن: پراسرار فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
سٹی42: لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں اچانک فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اویس گھر میں موجود تھا جب اچانک گولی چلنے کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے اویس موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ گولی اویس نے خود چلائی یا کسی اور شخص نے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور قریبی افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ فوجداری تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
کراچی میں پولیس پر حملوں میں ایک ہی گروپ کے ملوث ہونے کا شبہ
اسکرین گریبکراچی میں پولیس پر حملوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہونے کا شبہ ہے، 6 مختلف حملوں میں استعمال گولیوں کے خول میچ کرگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں دہشت گردوں نے ایک ہی ہتھیار استعمال کیا، یہ تمام واقعات ڈھائی سے تین ماہ کے دوران پولیس پرحملوں کے دوران پیش آئے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابانِ بخاری پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 11خول برآمد ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی تحقیقات جاری ہیں، مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک پولیس چوکی میں اہلکار پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منگھوپیر میں اہلکار فائرنگ سے جاں بحق ہوا، بن قاسم کے علاقے میں اہلکار فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا، شاہ لطیف ٹاؤن میں ہیڈ کانسٹیبل فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔
قیوم آباد میں چوکی پر فائرنگ سے اہلکار زخمی اور شہری جاں بحق ہوا تھا، ڈیفنس فیز ٹو میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔