چین کا14واں پانچ سالہ منصوبہ : معدنیات کی دریافت کا ہدف قبل از وقت مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 10 July, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کی وزارت قدرتی وسائل کی رپورٹ کے مطابق، سال 2025 کی پہلی ششماہی میں چین کو اہم معدنی وسائل کی تلاش میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ اس دوران نئے معدنی ذخائر کے 38 مقامات کی دریافت ہوئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 31 فیصد زیادہ ہے، جن میں سے 25 مقامات میں درمیانے یا بڑے سائز کی کانیں شامل ہیں۔اسی دوران، نان آئل اور گیس معدنی وسائل کی تلاش میں قومی سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رہا، اور 6.

693 ارب یوآن کی سرمایہ کاری لگائی گئی جو سال بہ سال 23.9 فیصدکا اضافہ ہے.

اب تک “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ” میں معدنیات کی دریافت کا ہدف مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر لیا گیاہے۔ ادھر چین کے قومی محکمہ ڈاک کی اطلاع کے مطابق “14 ویں پانچ سالہ منصوبے” پر نفاذ کے بعد سے ، چین کا ایکسپریس ڈلیوری کاروبار کا حجم لگاتار پانچ سالوں سے 100 بلین پیسس سے تجاوز کر گیا ہے۔ 9 جولائی تک ، چین کے ایکسپریس ڈلیوری کاروبار کا حجم اس سال 100 بلین پیسس سے تجاوز کر گیا ، جو 2024 کے مقابلے میں 35 دن آگے ہے۔ تاحال، چین میں کاؤنٹی سطح کے 1،200 سے زیادہ میل اور لاجسٹکس سروس سینٹرز اور گاؤں سطح کے 300،000 سے زیادہ مربوط اسٹیشن ہیں ، اور نسبتاً جامع دیہی ڈاک اور لاجسٹکس سسٹم تعمیر کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپشاور کی عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو اسفند یار ولی کو 10لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم اگلی خبربلوچستان میں پھر دہشتگردی، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافر شناخت کے بعد قتل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ریکارڈ سطح پر، ڈالر سستا ہوگیا برکس تعاون اقتصادی ترقی کا نیا وسیع میدان کھولے گا ، چینی وزارت خارجہ سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے، وفاقی وزیر توانائی کا قائمہ کمیٹی میں انکشاف زرعی ترقیاتی بینک کا قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف چینی کی بڑھتی قیمت پر قابو کیلئے حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ زیادہ جامع اور پائیدار عالمی گورننس کے فروغ میں ’’گلوبل ساؤتھ پاور‘‘ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پانچ سالہ کی دریافت

پڑھیں:

کھارادر ، رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی

کراچی ،کھارادر میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کھارادر پون کمار نے بتایا کہ کھارادر تھانہ کی حدود اچھی قبر بمبئی بازار کے قریب 7 منزلہ رہائشی عمارت سٹی مال کی لفٹ اوپری منزل سے گراونڈ فلور کی طرف آرہی تھی کہ ممکنہ فنی خرابی کے سبب لفٹ کا بیلٹ ٹوٹ گیا اور وہ گر گئی۔لفٹ گرنے سے اس میں سوار 10 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسیکو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو لفٹ سے نکال کر ریسیکو ایمبولینسوں سے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔ سب زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ یہ تمام زخمی افراد بلڈنگ کے ہی رہائشی ہیں۔ اس عمارت کے گراونڈ فلور پر دکانیں اور اوپری منزلیں رہائشی یونٹس ہیں۔ایدھی حکام کے مطابق لفٹ گرنے سے زخمی ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ جنید ولد نور محمد۔35 سالہ الطاف ولد عبدالقاد، 30 سالہ محمد سہیل ولد اقبال، 28 سالہ ندیم ولد اجمل، 17 سالہ مبشر ولد اقبال ۔18 سالہ عفان ولد زاہد، 40 سالہ نفیس ولد رفیق، 40 سالہ سراج الدین ولد فضل الدین، 35 سالہ واحد گل ولد گل محمد اور 38 سالہ ریحان ولد اخلاق احمد کے ناموں سے ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • اجنبی مہمان A11pl3Z اور 2025 PN7
  • جماعت اسلامی کا احتجاجی مارچ ‘ ریڈ لائن منصوبہ فوری مکمل و حتمی تاریخ دینے کا مطالبہ
  • سائنس دانوں کی حیران کن دریافت: نظروں سے اوجھل نئی طاقتور اینٹی بائیوٹک ڈھونڈ لی
  • کھارادر ، رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کے لیے کامیاب بولیاں موصول ،ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
  • نایاب وولف اسپائیڈر 40 سال بعد دوبارہ برطانیہ میں دریافت
  • پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
  • کراچی: پانچ روز کے دوران آتشزدگی کے متعدد واقعات، اربوں کا نقصان اور دو افراد جان سے گئے
  • اورنج لائن منصوبے کے محفوظ آپریشنز کے 5 سال مکمل