وہ 10 ممالک جو قدرتی گیس کے ذخائر سے مالا مال ہیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
قدرتی گیس عالمی توانائی کے ذرائع میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے، جس کا استعمال بجلی کی پیداوار، حرارتی نظام اور صنعتی، تجارتی اور گھریلو سطح پر کیا جاتا ہے۔
دنیا میں چند مخصوص ممالک ایسے ہیں جو قدرتی گیس (Natural Gas) کے سب سے بڑے ذخائر کے مالک ہیں۔
درج ذیل چارٹ دنیا کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخائر والے 10 ممالک کو ظاہر کرتا ہے۔
ذخائر اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ قدرتی گیس کے حامل یہ ممالک موجودہ مارکیٹ قیمت پر گیس نکالنے کے لیے اقتصادی طور پر اہل ہیں۔
اس چارٹ میں دیا گیا ڈیٹا آئل اینڈ گیس جرنل سے امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قدرتی گیس
پڑھیں:
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں جو کہ تاریخ کی سب سے بلند سطح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا کرپٹو کرنسی کی وجہ سے زرمبادلہ میں کمی ہوسکتی ہے؟
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر سے متعلق اپنی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 4 جولائی تک سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر تھی۔
پچھلے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 1 ارب 77 کروڑ 44 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 16 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق 4 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 52 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے۔
مزید پڑھیے: مہنگائی 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر، جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے زائد ہوں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
گزشتہ ہفتے کے اختتام تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 20 ارب 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیٹ بینک آف پاکستان پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر زر مبادلہ ذخائر