اسحاق ڈار وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوالالمپور (آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان کے 32ویں علاقائی فورم کے وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے۔ ان کے دورے کا مقصد علاقائی تعاون، اقتصادی شراکت داری اور سیکیورٹی امور پر رکن ممالک کے ساتھ بات چیت کو فروغ دینا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے
مطابق کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر سید احسن رضا اور ملائیشیا کی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے اسحاق ڈار کا پرتپاک استقبال کیا۔ اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں اقتصادی، تجارتی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ یہ دورہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں آسیان ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے تسلسل کی ایک کڑی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آسیان ریجنل فورم میں شرکت، وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج ملائیشیا روانہ ہونگے
سٹی 42 : آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے لیے وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج ملائیشیا روانہ ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کےمطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار ملائیشیا میں ہونے والے آسیان ریجنل فورم میں شرکت کریں گے۔ وزیرخارجہ جمعہ کی شام وطن واپس پہنچیں گے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان واپس آنے کے بعد وزیرخارجہ اسحاق ڈار ہفتہ کو چین روانہ ہونگے، وزیرخارجہ چینی شہر تیانجن میں ایس سی او وزرا خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جگہوں پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سائیڈلائن ملاقاتیں طے کی جارہی ہیں۔