چین آسیان کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری کے لئے ترجیح کے طور پر دیکھتا ہے، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
کوالالمپور :چین – آسیان وزرائے خارجہ کا اجلاس ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہوا جس کی مشترکہ صدارت چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور چین – آسیان تعلقات کے کوآرڈینیٹر ممالک کے نمائندوں نے کی۔آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ، آسیان مبصرین اور آسیان کے سیکرٹری جنرل نے اس اجلاس میں شرکت کی۔جمعرات کے روزاس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین آسیان کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری کے لئے ترجیح اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ایک مثالی زون کے طور پر دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایشیا کی جدیدیت کو فروغ دینے کے عمل میں کامیابیوں کے حصول کے لیے ایک دوسرے کی حمایت کرنا چاہئے۔ چین ہمیشہ ایک شورش زدہ دنیا میں سب سے قابل اعتماد مستحکم قوت رہا ہے اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے آسیان ممالک کاسب سے قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے۔وانگ ای نے چین آسیان تعاون کی کامیابیوں کو متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ پہلا یہ کہ آس پاس کے علاقوں میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کے تعلقات مزید قریبی ہوئے ہیں۔ دوسرا یہ ہے کہ علاقائی سطح پر کھلے پن اور تعاون کی رفتار مزید مستحکم ہوئی ہے۔ تیسرا یہ کہ سکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کیا گیا ہے اور چوتھا یہ کہ افرادی تبادلے زیادہ آسان ہو ئے ہیں.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وانگ ای نے چین ا سیان کے لئے
پڑھیں:
بائیسویں چین-آسیان ایکسپو میں چین کے نائب صدر کی شرکت
بائیسویں چین-آسیان ایکسپو میں چین کے نائب صدر کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز
بیجنگ: چینی نائب صدر ہان زنگ نے چین کے گوانگ شی چوانگ خوداختیارعلاقے کے شہر نان ننگ میں بائیسیویں چین-آسیان ایکسپو اور چین-آسیان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ہان زنگ نے کہا کہ سال 2021 میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے پیش کردہ پرامن ، مستحکم، خوشحال، خوبصورت اور دوستانہ گھر کی مشترکہ تعمیر نے چین -آسیان تعاون کے لیے ایک نیا خاکہ تیار کیا اور ترقی کی سمت کی نشاندہی کی ۔
انہوں نے کہا کہ چین آسیان ممالک کے ساتھ مل کر چین آسیان ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔چین کے نائب صدر ہان زنگ نے اس موقع پر چار تجاویز پیش کیں ۔پہلی،ایک دوسرے کی ترقیاتی حکمت عملی کو ہم آہنگ کرتے ہوئے ” دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیاری ترقی کو آگے بڑھایا جائے اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو ،گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو ،گلوبل سِولائزیشن انیشی ایٹو ا ور گلوبل گورننس انیشی ایٹو پر عملدر آمد کے لیے مل کر کام کیا جائے۔ دوسری، علاقائی کھلے پن اور تعاون کو تیز کیا جائے ، چین- آسیان آزاد تجارتی زون 3.0 ورژن کی مشترکہ تعمیر کی جائے اور آر سی ای پی پر اعلیٰ معیار کے ساتھ عمل کیا جائے۔تیسری، صنعتی اور سپلائی چینز کے باہمی تعامل سے ترقی کو فروع دیا جائے ،
نئی ابھر تی ہوئی صنعت کے تعاون کو وسیع کیا جائے اور دنیا بھر میں صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام کا تحفظ کیا جائے ۔چوتھی، تہذیبوں کے باہمی تبادلے اور باہمی تعامل کو فروغ دیا جائے، افراد کی آمد و رفت کو آسان بنایا جائے، اور زیادہ سے زیادہ ایسے منصوبوں پر عملدرآمد کیا جائے جو عوامی حمایت کے حامل ، عوامی خواہشات کے مطابق اور عوامی بھلائی کے لیے مفید ہوں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمتنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی پاکستان مخالف پوسٹ؛ حقیقت سامنے آگئی سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی چین کی غذائی پیداوار چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران نئی بلندی پر پہنچ گئی صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود برقرار رکھنے پر رد عمل ’’چین میں ہر جگہ مواقع ہیں‘‘،غیرملکی سرمایہ کار موجودہ حکومت کے 16ماہ میں قرضوں میں 13ہزار 78ارب روپے کا اضافہ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام کاٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن کے قیام کا خیر مقدمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم