پا ک چین سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے روشن مستقبل کا محور ہے. عطاتارڑ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جولائی ۔2025 )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا اور ابلاغ کے میدان میں چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے، ڈیجیٹل میڈیا، پبلک سروس براڈکاسٹنگ اور ثقافتی مواد کی ترویج میں چین کی مہارت لائق تحسین ہے،سی پیک دونوں ممالک کے روشن مستقبل کا محور ہے.
(جاری ہے)
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ہیڈ، وزیر اور پارٹی سیکرٹری برائے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن چائنہ (این آر ٹی اے) کا شومِن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ میڈیا تعاون کو وسعت دینے ،مشترکہ پروڈکشنز، فیک نیوز کے تدارک، تربیتی پروگراموں اور ثقافتی تبادلے کے نئے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.
دونوں راہنماﺅ ں نے میڈیا کے شعبے میں جاری شراکت کو باہمی اعتماد اور دیرینہ دوستی کا مظہر قرار دیا اور فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے چین اور پاکستان کے سرکاری نشریاتی اداروں کے درمیان روابط اور مشترکہ نشریاتی منصوبوں کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیاگیا، دونوں راہنماﺅں نے فیک نیوز کے خلاف مشترکہ بیانیہ اور تکنیکی تربیت و ادارہ جاتی اشتراک پر بھی اتفاق کیا. ملاقات میں چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی )کے درمیان معلوماتی تبادلے اور تعاون کے فروغ کے لئے معاہدے پر بھی گفتگو ہوئی عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اس معاہدے کے ذریعے دونوں ادارے خبروں، دستاویزی فلموں، تربیتی مواد اور تکنیکی معاونت میں اشتراک بڑھائیں گے، حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران چین اور پاکستان کے نوجوانوں نے ایک دوسرے سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا. ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے روشن مستقبل کا محور ہے ملاقات میں ڈیجیٹل انفلوئنسرز کے پاکستان اور چین کے دورے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں دونوں ممالک کے انفلوئنسرز اور سوشل میڈیا کے نمائندگان کا تبادلہ تعلقات میں نئی روح پھونک سکتا ہے پاکستان باہمی میڈیا تعاون کو عملی اقدامات میں ڈھالنے کے لیے تیار ہے، پاکستان ٹیلی ویژن، ریڈیو پاکستان اور قومی خبر رساں ادارہ اے پی پی چین کی ترقی، بیلٹ اینڈ روڈ انی شی ایٹو، سی پیک، ثقافتی روابط اور باہمی تعاون کی کہانیوں کو پاکستان اور چین کے عوام تک موثر انداز میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں. عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی وی چینی پروگرامز، ڈاکومنٹریز اور نیوز رپورٹوں کو اردو میں نشر کر کے دونوں اقوام کے درمیان فکری و ثقافتی پل تعمیر کر رہا ہے، اے پی پی کی چائنہ نیوز سروس نے چینی قارئین تک پاکستان کا بیانیہ موثر انداز میں پہنچانے میں اہم سنگ میل عبور کیا ہے وزیر اطلاعات نے کہا کہ دونوں ممالک کے میڈیا ادارے چین اور پاکستان کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے، معاشرتی تفہیم کو فروغ دینے اور باہمی ہم آہنگی بڑھانے کا ذریعہ ثابت ہو رہے ہیں، میڈیا و ثقافت کے میدان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مزید امکانات موجود ہیں جنہیں فعال ادارہ جاتی مکینزم کے ذریعے آگے بڑھایا جا سکتا ہے. اس موقع پر کاﺅ شو من نے کہا کہ چین پاکستان کو قابل اعتماد شراکت دار سمجھتا ہے، پاکستان اور چین کے میڈیا ادارے باہمی تجربات کے تبادلوں سے مزید قریب آ سکتے ہیں، میڈیا اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے لئے سودمند ہوگا ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تہذیبی تبادلے اور جدت جیسے موضوعات پر مشترکہ بیانیہ تشکیل دینے پر بھی گفتگو ہوئی دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ میڈیا، ثقافت اور عوامی روابط کے شعبے پاک چین دوستی کو نئی جہتوں سے روشناس کر سکتے ہیں اور ان کوششوں کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت مزید مستحکم کیا جائے گا.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان اور چین کے دونوں ممالک کے وزیر اطلاعات اور پاکستان ٹیلی ویژن کے درمیان نے کہا کہ سی پیک
پڑھیں:
تہذیبوں کے مابین مکالمہ ہی عالمی امن کی بنیاد ہے: عطاء تارڑ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بیجنگ پہنچ گئے۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر اطلاعات بیجنگ میں عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ مکالمہ چینی صدر شی چن پنگ کے وژن پر مبنی عالمی تہذیبوں کے اقدام کا حصہ ہے۔ عطاء تارڑ ثقاتفی وزارت اور بصیرت کے موضوع پر فورم سے خطاب کریں گے۔ ان کی سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ہیڈ سے ملاقات ہوگی۔ پاکستان اور چین کے درمیان میڈیا تعاون کو مزید فروغ دینے، ثقافتی تبادلے اور باہمی افہام و تفہیم کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ تہذیبوں کے درمیان مکالمہ ہی عالمی ہم آہنگی، امن اور ترقی کی بنیاد ہے۔ پاکستان اس عمل میں اپنا فعال کردار اد اکرتا رہے گا۔ پاکستان اور چین کے درمیان میڈیا اور ثقافتی تعاون عوام کو قریب لا رہا ہے۔