بیجنگ(نیوز ڈیسک) بیجنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور چین کی نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن (NRTA) کی وزیر و پارٹی سیکریٹری محترمہ کاؤ شو مِن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں میڈیا تعاون، فیک نیوز سے نمٹنے، مشترکہ پروڈکشنز اور ثقافتی تبادلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے میڈیا کے شعبے میں جاری تعاون کو باہمی اعتماد اور پاک چین دوستی کا مظہر قرار دیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے، بالخصوص ڈیجیٹل میڈیا، پبلک سروس براڈکاسٹنگ اور ثقافتی مواد کے فروغ کے میدان میں۔

ملاقات میں فیک نیوز کے خلاف مشترکہ بیانیہ، تکنیکی تربیت، اور ادارہ جاتی شراکت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان ٹیلی ویژن (PTV) اور چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (CCTV) کے درمیان خبروں، ڈاکومنٹریز، اور تربیتی مواد کے تبادلے کے معاہدے پر بھی گفتگو ہوئی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران چینی و پاکستانی نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر یکجہتی کا اظہار کیا، جو دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کا مظہر ہے۔ انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کو دونوں ممالک کے روشن مستقبل کا محور قرار دیا۔

دونوں فریقین نے ڈیجیٹل انفلوئنسرز کے باہمی دوروں، میڈیا اور ثقافت کے شعبے میں تعاون، اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت دوستی کو نئی جہتوں سے روشناس کرانے پر اتفاق کیا۔

محترمہ کاؤ شو مِن نے پاکستان کو چین کا قابل اعتماد شراکت دار قرار دیتے ہوئے میڈیا و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو سودمند قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے میڈیا ادارے عوامی روابط کو مضبوط کرنے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے درمیان

پڑھیں:

تہذیبوں کے مابین مکالمہ ہی عالمی امن کی بنیاد ہے: عطاء تارڑ 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بیجنگ پہنچ گئے۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر اطلاعات بیجنگ میں عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ مکالمہ چینی صدر شی چن پنگ کے وژن پر مبنی عالمی تہذیبوں کے اقدام کا حصہ ہے۔ عطاء تارڑ ثقاتفی وزارت اور بصیرت کے موضوع پر فورم سے خطاب کریں گے۔ ان کی سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ہیڈ سے ملاقات ہوگی۔ پاکستان اور چین کے درمیان میڈیا تعاون کو مزید فروغ دینے، ثقافتی تبادلے اور باہمی افہام و تفہیم کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ تہذیبوں کے درمیان مکالمہ ہی عالمی ہم آہنگی، امن اور ترقی کی بنیاد ہے۔ پاکستان اس عمل میں اپنا فعال کردار اد اکرتا رہے گا۔ پاکستان اور چین کے درمیان میڈیا اور ثقافتی تعاون عوام کو قریب لا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پا ک چین سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے روشن مستقبل کا محور ہے. عطاتارڑ
  • پاکستان اور چین کا فیک نیوز کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
  • وزیر اطلاعات کی چینی رہنما سے ملاقات، دوطرفہ میڈیا تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال 
  • تہذیبوں کے مابین مکالمہ ہی عالمی امن کی بنیاد ہے: عطاء تارڑ 
  • پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی استحکام کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
  • چین  دوسرے ممالک کے ساتھ کھلے پن کو وسعت دے گا ، چینی وزیر اعظم
  • ترکیہ وزیر دفاع کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میڈیا تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور افغانستان کا سہ فریقی ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق