وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ہیڈ، وزیر اور پارٹی سیکریٹری برائے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن چائنہ (این آر ٹی اے) کاؤ شومِن نے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ میڈیا تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ہیڈ، وزیر اور پارٹی سیکریٹری برائے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن چائنہ (این آر ٹی اے) کاؤ شومِن کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ میڈیا تعاون کو وسعت دینے، مشترکہ پروڈکشنز، فیک نیوز کے تدارک، تربیتی پروگراموں اور ثقافتی تبادلے کے نئے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے میڈیا کے شعبے میں جاری شراکت کو باہمی اعتماد اور دیرینہ دوستی کا مظہر قرار دیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان میڈیا اور ابلاغ کے میدان میں چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے، ڈیجیٹل میڈیا، پبلک سروس براڈکاسٹنگ اور ثقافتی مواد کی ترویج میں چین کی مہارت لائق تحسین ہے۔

فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے چین اور پاکستان کے سرکاری نشریاتی اداروں کے درمیان روابط اور مشترکہ نشریاتی منصوبوں کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کی اگیا، دونوں رہنمائوں نے فیک نیوز کے خلاف مشترکہ بیانیہ اور تکنیکی تربیت و ادارہ جاتی اشتراک پر بھی اتفاق کیا۔

ملاقات میں چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی کے درمیان معلوماتی تبادلے اور تعاون کے فروغ کے لئے معاہدے پر بھی گفتگو ہوئی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ اس معاہدے کے ذریعے دونوں ادارے خبروں، دستاویزی فلموں، تربیتی مواد اور تکنیکی معاونت میں اشتراک بڑھائیں گے، حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران چین اور پاکستان کے نوجوانوں نے ایک دوسرے سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے روشن مستقبل کا محور ہے۔

ملاقات میں ڈیجیٹل انفلوئنسرز کے پاکستان اور چین کے دورے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں دونوں ممالک کے انفلوئنسرز اور سوشل میڈیا کے نمائندگان کا تبادلہ تعلقات میں نئی روح پھونک سکتا ہے۔

پاکستان باہمی میڈیا تعاون کو عملی اقدامات میں ڈھالنے کے لیے تیار ہے، پاکستان ٹیلی ویژن، ریڈیو پاکستان اور قومی خبر رساں ادارہ اے پی پی چین کی ترقی، بیلٹ اینڈ روڈ انی شی ایٹو، سی پیک، ثقافتی روابط اور باہمی تعاون کی کہانیوں کو پاکستان اور چین کے عوام تک موثر انداز میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی وی چینی پروگرامز، ڈاکومنٹریز اور نیوز رپورٹوں کو اردو میں نشر کر کے دونوں اقوام کے درمیان فکری و ثقافتی پل تعمیر کر رہا ہے، اے پی پی کی چائنہ نیوز سروس نے چینی قارئین تک پاکستان کا بیانیہ موثر انداز میں پہنچانے میں اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ دونوں ممالک کے میڈیا ادارے چین اور پاکستان کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے، معاشرتی تفہیم کو فروغ دینے اور باہمی ہم آہنگی بڑھانے کا ذریعہ ثابت ہو رہے ہیں، میڈیا و ثقافت کے میدان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مزید امکانات موجود ہیں جنہیں فعال ادارہ جاتی مکینزم کے ذریعے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر کائو شو من نے کہا کہ چین پاکستان کو قابل اعتماد شراکت دار سمجھتا ہے، پاکستان اور چین کے میڈیا ادارے باہمی تجربات کے تبادلوں سے مزید قریب آ سکتے ہیں، میڈیا اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے لئے سودمند ہوگا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تہذیبی تبادلے اور جدت جیسے موضوعات پر مشترکہ بیانیہ تشکیل دینے پر بھی گفتگو ہوئی

دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ میڈیا، ثقافت اور عوامی روابط کے شعبے پاک چین دوستی کو نئی جہتوں سے روشناس کر سکتے ہیں اور ان کوششوں کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت مزید مستحکم کیا جائے گا۔

https://cdn.

jwplayer.com/players/opgltiDB-jBGrqoj9.html

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان اور چین کے میڈیا تعاون کو دونوں ممالک کے وزیر اطلاعات اور پاکستان ملاقات میں ٹیلی ویژن کے درمیان نے کہا کہ

پڑھیں:

شہباز شریف سے ہاکان فیدان اور یاسر گلر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان

ترک وزرا سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے لیے اپنی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے، دوران گفتگو انہوں نے تیزی سے بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی ماحول بالخصوص غزہ اور ایران کے تناظر میں دونوں فریقوں کے درمیان قریبی روابط کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی۔ شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور قومی دفاع کے وزیر یاسر گلر نے ملاقات کی جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ انہوں نے ترک وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور ترکیے کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، اپنی گفتگو میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان قائم برادرانہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا اعادہ کیا اور علاقائی اور عالمی ماحول بالخصوص غزہ اور ایران کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ شہباز شریف نے رواں برس کے دوران ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ہوئی اپنی مختلف ملاقاتوں بشمول 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے دوران حالیہ ملاقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی مشترکہ صدارت میں مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے جس سے کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون کو تقویت ملے گی۔

ترک وزرا سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے لیے اپنی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے، دوران گفتگو انہوں نے تیزی سے بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی ماحول بالخصوص غزہ اور ایران کے تناظر میں دونوں فریقوں کے درمیان قریبی روابط کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ایک بار پھر بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کی مستقل حمایت پر ترک قوم اور قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، دوران ملاقات شہباز شریف نے 5 ارب ڈالرز کے باہمی متفقہ ہدف حاصل کرنے کے لیے دو طرفہ تجارت بڑھانے کی دونوں ممالک کی جانب سے ٹھوس کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ آخر میں پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھانے کی دعوت دی اور ترکیہ کو پاکستان کی ساختی اصلاحات اور اقتصادی ترقی میں اشتراک کی دعوت دی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ، ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور چین کا فیک نیوز کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
  • بیجنگ: پاکستان اور چین کے درمیان میڈیا تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق
  • شہباز شریف سے ہاکان فیدان اور یاسر گلر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان
  • ترک وزیر دفاع کی ایئر چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی استحکام کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
  • ترکیہ وزیر دفاع کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق
  • چینی وفد، ایئر چیف ملاقات: فضائی قوت، آپریشنل ہم آہنگی، تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میڈیا تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال