data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ ادارہ ڈیجیٹل کرنسی کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور ورچوئل اثاثہ جات کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی کو حتمی شکل دے رہا ہے۔وہ سری لنکا کے مرکزی بینک کے گورنر پی نندلال ویراسنگھے کے ساتھ ایک پینل پر بات کر رہے تھے، جہاں دونوں جنوبی ایشیا میں مالیاتی پالیسی کے چیلنجز پر گفتگو کر رہے تھے۔جمیل احمد نے کہا کہ ایک نیا قانون ’ ورچوئل اثاثہ جات کے شعبے کے لائسنسنگ اور ریگولیشن کی بنیاد رکھے گا اور مرکزی بینک کچھ ٹیکنالوجی پارٹنرز کے ساتھ رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس بی پی اپنی سخت پالیسی برقرار رکھے گا تاکہ درمیانی مدت میں افراط زر کو 5 تا 7 فیصد کے ہدف پر مستحکم کیا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اب اس سخت مالیاتی پالیسی کے نتائج دیکھ رہے ہیں، خواہ وہ افراط زر پر ہوں یا بیرونی کھاتے پر۔جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان ڈالر کی کمزوری سے زیادہ متاثر نہیں ہو گا، کیونکہ اس کا زیادہ تر غیر ملکی قرضہ ڈالر میں ہے اور صرف 13 فیصد یورو بانڈز یا کمرشل قرضوں پر مشتمل ہے۔جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان کا تین سالہ 7 ارب ڈالر کا آئی ایم ایف پروگرام، جو ستمبر 2027ء تک جاری رہے گا، درست سمت میں جا رہا ہے اور اس کے نتیجے میں مالی پالیسی، توانائی کی قیمتوں اور زرمبادلہ کی مارکیٹ میں اصلاحات ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس ( آئی ایم ایف پروگرام) کے بعد شاید ہمیں فوری طور پر کسی نئے پروگرام کی ضرورت نہ پڑے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا پاکستان نے چین سے خاص طور پر فوجی ساز و سامان کی درآمدات کے لیے کوئی مالی منصوبے ترتیب دیے ہیں تو گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ وہ ایسے کسی منصوبے سے آگاہ نہیں ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جمیل احمد نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

چین نے 70 سے زائد ممالک کیلیے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا

چین نے سیاحت کو فروغ دینے کیلیے 70 سے زائد ممالک کے شہریوں کیلیے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق چین میں ویزا پالیسی میں نرمی کے بعد دنیا بھر سے سیاح ملک میں سیاحتی مقامات کا رُخ کر رہے ہیں۔

نئی پالیسی کے مطابق 74 ممالک کے شہری بغیر ویزا چین میں 30 دن تک قیام کر سکتے ہیں۔ دراصل چینی حکومت سیاحت، معیشت اور اپنی طاقت کو فروغ دینے کیلیے ویزا فری انٹری کو مسلسل بڑھا رہی ہے۔

ملک کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق 2024 میں 20 ملین سے زائد غیر ملکی سیاح بغیر ویزا داخل ہوئے۔

اگرچہ زیادہ تر سیاحتی مقامات اب بھی غیر ملکیوں سیاحوں سے بھرے ہوئے ہیں لیکن ٹریول کمپنیاں اور ٹور گائیڈ اب موسم گرما کی تعطیلات کیلیے چین آنے والوں کی توقع میں بڑی آمد کیلیے تیار ہیں۔

کورونا وبا میں سخت پابندیوں کو ختم کرنے کے بعد سے چین نے 2023 کے اوائل میں سیاحوں کیلیے اپنی سرحدیں دوبارہ کھول دیں لیکن اس سال صرف 13.8 ملین لوگوں نے دورہ کیا جو کہ سال 2019 میں 31.9 ملین کے نصف سے بھی کم تھا۔

واضح رہے کہ دسمبر 2023 میں چین نے فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، اسپین اور ملائیشیا کے شہریوں کیلیے ویزا فری داخلے کا اعلان کیا تھا، لیکن اس کے بعد سے تقریباً پورا یورپ نئی ویزا پالیسی میں شامل ہو چکا ہے۔

پانچ لاطینی امریکی ممالک اور ازبکستان کے مسافر پچھلے مہینے اس پالیسی میں شامل کیے گئے، آذربائیجان کے شامل ہونے سے 16 جولائی 2025 کو مجموعی تعداد 75 ہو جائے گی۔

تقریباً دو تہائی ممالک کو ایک سال کی ٹرائل پر ویزا فری داخلہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے ساتھ نسبتاً قریبی تعلقات کے باوجود کوئی بھی بڑا افریقی ملک اس ویزا پالیسی میں شامل نہیں کیا گیا۔ وہ 10 ممالک جو ویزا فری اسکیم میں شامل نہیں ہیں ان کے پاس یہ آپشن ہے کہ اگر وہ کسی اور ملک سے آ رہے ہیں تو ان کو 10 تک قیام کی اجازت ہوگی۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی پائلٹ پروجیکٹ کا عنقریب آغاز، کرپٹو ریگولیشن منظور
  • اے ٹی ایم کارڈز کے اجرا سے متعلق اسٹیٹ بینک کو کیا نئی ہدایات دی گئی ہیں؟
  • ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرینگے، دبئی اسلامی بنک، عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد: وزیر خزانہ
  • ۔25سال سے اسٹیٹ بینک کی بلڈنگ پر قابض نادرا کے چیئرمین طلب
  • ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسٹیٹ بینک کے مابین وی فنانس کوڈ پروگرام کے لیے معاہدہ
  • چین نے 70 سے زائد ممالک کیلیے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا
  • دورہ آئر لینڈ کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کا آغاز
  • خواتین کی مالیاتی شمولیت بڑھانے کیلئے 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری
  • روایتی او ایم او کے ذریعے 12.647 کھرب روپے کا انجیکشن کیا گیا، اسٹیٹ بینک