آئی ایل ٹی 20 کے اگلے سیزن کیلیے بڑے کھلاڑی کی واپسی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی ٹوئنٹی کے سیزن 4 میں اسکواڈ سیکشن کا پہلا مرحلہ جاری ہے جس میں بڑے کھلاڑیوں کی بھی واپسی ہوگی۔
سیزن 4 کا آغاز دسمبر سے ہوگا، ایونٹ سے متعلق آکشن کی تاریخ اور دیگر تفصیلات بھی جلد سامنے آ جائیں گی۔
آئی ایل میں جن کھلاڑیوں کو واپسی ہوگی ان میں فل سالٹ، الیکس ہیلز، ہسارنگا، روومن پاول، سام کرن، لوکی فرگوسن، فضل حق فاروقی، ٹم ڈیوڈ اور سکندر رضا شامل ہیں۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی عدم شمولیت پر ڈیزرٹ وائپرز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ ٹام موڈی نے کہا ہے کہ فی الحال ابتدائی فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں تاہم امکانات موجود ہیں، نیلامی کے عمل میں متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے اپنے نام دیے جانے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی کرکٹرز کے ٹیلنٹ سے بخوبی واقف اور انھیں اسکواڈ کا حصہ بنانے کے لیے بھی سنجیدہ ہیں، اگر 2 سے 3 پاکستانی پلیئرز شامل ہو جائیں تو ٹیم کے لیے بہتر ہو جائے گا۔
ڈائریکٹر ڈیزرٹ وائپرز کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی میدان کے اندر اور باہر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں، ہم پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔
چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔
نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری کردیاگیا
ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔
مزید :