آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
کراچی:
ٹی 20 سپر اسٹارز فل سالٹ، الیکس ہیلز، ہسارنگا، روومن پاول، سام کرن، لوکی فرگوسن، فضل حق فاروقی، ٹم ڈیوڈ اور سکندر رضا کی آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 میں واپسی ہوگی۔
اسکواڈ سلیکشن کا پہلا مرحلہ جاری ہے، فرنچائزز دوبارہ جوائن کرنے والوں کے ساتھ نئے پلیئرز کی مدد سے اسکواڈز کو مکمل کریں گی، آکشن کی تاریخ اور دیگر تفصیلات جلد منظرعام پر آئیں گی، نئے سیزن کی شروعات 2 دسمبر سے ہوگی۔
دوسری جانب، ڈیزرٹ وائپرز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ ٹام موڈی نے کہا ہے کہ اگرچہ ابتدائی فہرست میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا تاہم وہ ٹیم کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ضرور ہیں، سیزن چار میں پاکستانی کرکٹرز کی ٹیم میں شمولیت کے امکانات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیلامی کے عمل میں ممکنہ طور پر متعدد پاکستانی کھلاڑی اپنا نام دیں گے اور ٹیم ان پر گہری نظر رکھے گی، ڈیزرٹ وائپرز کی انتظامیہ پاکستانی کرکٹرز کے ٹیلنٹ سے بخوبی واقف ہیں اور انھیں اسکواڈ کا حصہ بنانے کیلیے سنجیدہ ہیں۔
ڈائریکٹر ڈیزرٹ وائپرز کا کہنا تھا کہ اگر 2 یا 3 پاکستانی پلیئرز شامل کیے جا سکیں تو یہ ٹیم کے لیے بڑی خوش آئند بات ہوگی ، وہ میدان کے اندر اور باہر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں،ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور مستقبل میں ان کی شمولیت کے لیے پْرامید ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
انگلینڈ کا پیس اٹیک میں تبدیلی پر غور، اہم فاسٹ بولرز کی واپسی متوقع
کراچی:ایجبسٹن میں شکست کے بعد انگلینڈ نے پیس اٹیک میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔
جمعرات سے بھارت کے خلاف لارڈز میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں تازہ دم فاسٹ بولرز کو میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔
اس مقصد کیلیے اسکواڈ میں گس ایٹکنس کو شامل کر لیا گیا، وہ ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے۔
بھارت کے خلاف ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز میں بریڈن کارس، جوش ٹونگ اور کرس ووکس نے پیس بولنگ کا بوجھ اٹھایا تھا۔ ایٹکنسن نے اسکواڈ میں جوفرا آرچر، سیم کک اور جیمی اورٹن کو جوائن کیا، وہ اگلے میچ کیلیے متبادل سیم بولنگ آپشن ہو سکتے ہیں۔
ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے کہا کہ ابتدائی 2 میچز کی الیون میں شامل پیسرز نے کافی بولنگ کرلی، انھیں آرام کا موقع دینے کے آپشن کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا، آرچر بھی فٹ اور میدان میں اترنے کیلیے تیار ہیں، ہم کوئی بھی فیصلہ اگلے 2 روز میں صورتحال دیکھ کر کریں گے۔