data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(آن لائن) پارلیمان کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے گذشتہ 25سالوں سے اسٹیٹ بینک کی بلڈنگ پر قابض نادرا کے چیئرمین کو طلب کر لیا،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق نادرا ہیڈکواٹر اسلام آباد کی بلڈنگ اسٹیٹ بینک کی ملکیت ہے،کمیٹی نے اربوں روپے کے فراڈ اور قرضوں کی وصولی میں ناکامی پر زرعی ترقیاتی بینک کی ناقص کارکردگی پربھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔منگل کو پی اے سی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ،اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ ڈپٹی چیئرمین اسٹیٹ بینک،صدر نیشنل بینک،ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ اور آڈیٹر جنرل سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک بینک کی

پڑھیں:

قائمہ کمیٹی اجلاس:پی ٹی وی کی آرائش پربڑی رقم لگانے پر اظہار تشویش

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251015-01-5
اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی پولین بلوچ نے پی ٹی وی میں تزئین و آرائش پر بہت بڑی رقم خرچ کرنے پر کہا کہ اگر لوگوں کو پنشنز نہیں مل رہی تو نئے پروجیکٹ پر اتنی بڑی رقم خرچ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟۔ کمیٹی کے اجلاس میں اراکین کمیٹی نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں 500 سے زاید لوگوں کو پی ٹی وی میں بھرتی کیا گیا ایک خاتون ہیں جو ڈالرز میں تنخواہ لے رہی ہیں یہاں پر تنخواہیں متوازن طریقے سے نہیں دی جارہی ہیں بھاری تنخواہیں دینے کے بعد پی ٹی وی کی ویور شپ پہ کتنا فرق پڑا ہے۔ اجلاس میں رکن کمیٹی سحر کامران نے کہا کہ پی ٹی وی اگر یوٹیوبرز کو ہائر کرتا ہے تو ذاتی کام پر پابندی ہونی چاہیے۔ سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ رضی دادا کو کنٹریکٹ پر رکھا ہوا تھا ہمارے کچھ اینکرز ہیں جو ذاتی طور پر بھی سوشل میڈیا پر بات کرتے ہیں ہم اس قسم کے کسی کام یا بات کرنے کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے‘ پی ٹی وی کے پنشنرز کی پنشن کبھی نہیں رکی پی ٹی وی میں مسئلہ صرف کمیوٹیشن کا ہے۔ پچھلے ڈھائی سال سے ہم ملازمین کو کمیوٹیشن ادا نہیں کرسکے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین