بلوچستان مائننگ سائٹس ترقی، ورلڈ بینک کا تعاون پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
عالمی بینک نے بلوچستان میں ریکوڈیک ودیگر مائننگ سائٹس کے مربوط انفرا اسٹرکچر اور سماجی ومعاشی ترقی منصوبوں میں تکنیکی تعاون پر اتفاق کر لیا۔
ذرائع نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ نان لنڈنگ تکنیکی معاونت کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں عالمی بینک کے نمائندے نے ٹکنیکل معاونت فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔
وزارت اقتصادی امور میں ہونیوالے اجلاس میں بلوچستان میں ریکوڈیک ودیگر کان کنی سائٹس کے انفراسٹرکچر اور سماجی ومعاشی ترقی کے منصوبے کیلیے عالمی بینک کا تکنیکی تعاون حاصل کرنے کی پٹرولیم ڈویژن کی تجویز پر بات ہوئی.
سیکرٹری وزارت اقتصادی امور کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان کی مائننگ انڈسٹری چند درمیانی سطح کے منصوبوں کیساتھ ابھی ابتدائی مراحلے میں ہے.
کمیونٹی کے ذریعے سماجی و معاشی اور انفراسٹرکچر کی ترقی اس کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے، جو بلوچستان میں جاری مائننگ آپریشنز کے ماحولیاتی پہلوؤں کا تحفظ یقینی بنائے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی معیار سے ہم آہنگ قانونی و ریگولیٹری ڈھانچہ تشکیل دیا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب سے قبل مشہور بلوچی رقص لیوا اور سندھ کی روایتی دھنوں نے ماحول کو ثقافتی رنگوں سے بھر دیا۔
تقریب میں معروف فنکار امین گل جی نے دنیا میں جاری جنگوں اور ظلم و ستم پر مبنی کھیل The Game پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔
افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیرِ ثقافت ذوالفقار شاہ، صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ اور سعید غنی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے اس موقع پر کہا کہ عالمی ثقافتی میلہ پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لائے گا۔
افتتاحی تقریب کے بعد بیلجیئم، بنگلہ دیش، فرانس، نیپال، امریکا، کانگو اور شام کے فنکاروں نے اپنے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا، جب کہ کلاسیکل دھنوں اور سندھی موسیقی نے شرکا کے دل جیت لیے۔
عالمی ثقافتی میلہ 7 دسمبر تک جاری رہے گا، جس میں تھیٹر، موسیقی، رقص، ویژول آرٹ اور بین الاقوامی فلموں کی اسکریننگ پیش کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرٹس کونسل صدر آرٹس کونسل احمد شاہ عالمی ثقافتی میلہ مراد علی شاہ ورلڈ کلچر فیسٹیول