بارشوں میں 5 جولائی سے اضافہ متوقع
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
— فائل فوٹو
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری مون سون کی بارشوں میں 5 جولائی سے اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ایک اور طاقتور سسٹم ملک میں وسیع پیمانے پر بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ یہ سسٹم 5 سے 10 جولائی کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کو متاثر کرے گا مگر کراچی سمیت سندھ میں اس سسٹم سے خاطر خواہ بارشیں ابھی نظر نہیں آ رہیں۔
کراچی میں آج صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے اثرات سے کے پی، کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن اور ڈی جی خان میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں ندی نالوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے جبکہ نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 6 سے 8 جولائی کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کے مطابق
پڑھیں:
نیویارک میں طوفانی بارش سے ہلاکتیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: امریکی شہر نیویارک میںطوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ جس کی وجہ سے ہلاکتوں اور نظامِ زندگی مفلوج ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر نیویارک طوفانی بارشوں کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہونے کے ساتھ ساتھ 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ طوفانی بارش نے جہاں شہر بھر کے درخت اکھاڑ کر پھینک دیے وہیںپر سڑکیں زیرآب آگئیں اور سیکڑوں گاڑیاں بھی سیلابی پانی میں ڈوب گئیں۔ نیشنل ویدر سروس کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں رات گئے تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیاہے۔
حکام کے مطابق سینٹرل پارک میں 1.80 انچ اور لاگارڈیا ائرپورٹ پر1.97 انچ موسلا دھاربارش کے ساتھ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ یہ بھی علم میں رہے کہ اس سے بیشتر بھی 1917 ءمیں 1.64 انچ اور 1955 ءمیں 1.18 انچ بارشیں ریکارڈ کی گئیں تھی۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ہلاکتوں میںاضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔