پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی پائلٹ پروجیکٹ کا عنقریب آغاز، کرپٹو ریگولیشن منظور
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
پاکستان اسٹیٹ بینک (SBP) کے گورنر جمیل احمد نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی کی پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کے قریب ہے اور وہ ورچوئل اثاثوں کے لیے نئی قانون سازی کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کے مالیاتی نظام کو جدید بنانا ہے اور کرپٹو کرنسی کے شعبے کو ریگولیٹ کرنا ہے۔
دنیا بھر میں مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال پر غور کر رہے ہیں، اور پاکستان کا یہ قدم چین، بھارت، نائجیریا اور کچھ خلیجی ممالک کے تجربات کے بعد اُٹھایا گیا ہے، جہاں محدود پائلٹ پروگراموں کے ذریعے ڈیجیٹل کرنسی کی جانچ کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے کیا پاکستان کرپٹو کرنسی میں واقعی بھارت کے مقابلے میں آگے نکل گیا ہے؟
سنگاپور میں ریوٹرز نیکسٹ ایشیا سمٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان اس وقت ’مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی‘ پر اپنی صلاحیت بڑھا رہا ہے اور جلد ہی ایک پائلٹ منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک نیا قانون ’ورچوئل اثاثوں کے شعبے کی لائسنسنگ اور ریگولیشن‘ کے لیے بنیاد فراہم کرے گا اور اس کے لیے اسٹیٹ بینک ٹیکنالوجی کے کچھ شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان کرپٹو کونسل نے بھی مئی میں واضح کیا تھا کہ ورچوئل اثاثے غیر قانونی نہیں ہیں، تاہم مالی اداروں کو اس وقت تک ان سے متعلق کوئی لین دین کرنے سے روکا گیا جب تک ایک باقاعدہ لائسنسنگ فریم ورک مکمل نہیں ہو جاتا۔
یہ بھی پڑھیے فیکٹ چیک: کیا حکومت روایتی کرنسی کو ختم کرکے ڈیجیٹل کرنسی لارہی ہے؟
اںہون نے کہا کہ حکومت نے ’ورچوئل اثاثے ایکٹ، 2025‘ کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ایک آزاد ریگولیٹر قائم کیا جائے گا جو کرپٹو سیکٹر کی نگرانی اور لائسنسنگ کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کرپٹو مارکیٹ میں اپنے کردار کو مضبوط کرنے کے لیے بین الاقوامی کرپٹو شخصیات اور کمپنیوں سے تعاون بڑھا رہا ہے۔
پاکستان کا یہ اقدام ایک طرف جہاں کرپٹو کرنسی کے شعبے کو ریگولیٹ کرنے کا اشارہ دیتا ہے، وہیں یہ ملک کے مالیاتی نظام میں جدیدیت لانے کی ایک اہم کوشش بھی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو ریگولیشن گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو ریگولیشن گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد ڈیجیٹل کرنسی رہا ہے کے لیے
پڑھیں:
ایس آئی ایف سی کا پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں کلیدی کردار
سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) نے پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے جدید ٹیکنالوجی کا انفراسٹرکچر مضبوط ہوا ہے۔عالمی آئی ٹی سیکٹر میں پاکستان کی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔SIFC کے تعاون سے آئی ٹی کے شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔آئی ٹی سیکٹر کی ترقی نے بین الاقوامی لین دین اور فری لانسرز کے لیے راہ ہموار کی ہے۔
اشتہار