بلوچستان: واشک میں مسلح افراد کا سوراپ چیک پوسٹ پر حملہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
بلوچستان کے ضلع واشُک میں رات گئے مسلح افراد نے ناگ کے علاقے میں سوراپ چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ایک گاڑی اور چیک پوسٹ کے 2 کمروں کو آگ لگائی۔
لیویز حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں نے لیویز اہلکاروں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی جو کہ ناکام بنا دی گئی۔
حکام کے مطابق حملے کے وقت چیک پوسٹ پر 8 لیویز اہلکار موجود تھے جبکہ لیویز اہل کاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیک پوسٹ
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان:ٹرک کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرک کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ڈی آئی خان میں چشمہ روڈ تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں سپر نمبر 5 جھولے ہوٹل کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ٹرک کی ٹکر سے کار میں سوار ایک خاتون اور 4 مرد جان کی بازی ہار گئے۔حکام نے کہا کہ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں،لاشوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔مقامی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کر دی ، جاں بحق افراد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے بتایاگیا ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ کار تیز رفتاری سے آ رہی تھی اور سامنے سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔