کوئٹہ سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
پاکستان ریلوے نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سے روانہ ہونے والی دو اہم ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جعفر ایکسپریس پر جیکب آباد کے قریب بم حملہ، تمام مسافر محفوظ رہے
ریلوے حکام کے مطابق آج 10 جولائی کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل کو ممکنہ سیکیورٹی خطرات کے باعث روانگی سے روک دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام نے متاثرہ مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ٹکٹوں کی مکمل رقم کے ریفنڈ کے لیے قریبی ریلوے دفاتر سے رجوع کریں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور سے بدھ کے روز کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کیا جا چکا ہے۔
سیکیورٹی ادارے صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ریلوے حکام کی جانب سے مزید ہدایات جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بولان میل جعفر ایکسپریس کوئٹہ محمکہ ریلوے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بولان میل جعفر ایکسپریس کوئٹہ محمکہ ریلوے جعفر ایکسپریس
پڑھیں:
صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے؟
پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں سے ایک صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش ہیں۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اداکارہ کے نئے ڈرامے کا ٹیزرز سامنے آتے ہی ان کی شادی کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے۔
یوں تو صبا قمر اپنی زندگی کو بھارتی ہدایت کار امتیاز علی کی فلموں کی طرح ’ادھوری روح‘ قرار دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ زندگی میں ادھورے پن کا ایک اپنا ہی مزہ ہے۔ تاہم اب لگتا ہے ان کی زندگی مکمل ہونے والی ہے۔
ان قیاس آرائیوں کی بنیادی وجہ اداکارہ کا نیا ڈرامہ ’پامال‘ ہے، جس میں ان کے مدِ مقابل اداکار عثمان مختار ہیں۔
جی ہاں، وہی عثمان مختار جو اپنی ساتھی اداکاراؤں کے لیے خوش قسمتی کا ستارہ سمجھے جاتے ہیں، جن کے ساتھ کام کرنے والی ہر اداکارہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جاتی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے نئے ڈرامہ سیریل پامال کا ٹیزرز سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ اب اگلا نمبر صبا قمر کا ہے، اداکارہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
بعض صارفین نے تو اداکارہ کو شادی کی پیشگی مبارک باد بھی دے دی ہے۔