گورنر سندھ کی جانب لیاری کے متاثرین میں راشن بیگز اور کھانے کی فراہمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
گورنرسندھ کی ہدایت پر لیاری میں منہدم ہونے والی عمارت کے اطراف خالی کرائی گئیں عمارتوں کے مکینوں کو راشن بیگز اور کھانا فراہم کردیا گیا۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر لیاری میں گرنے والی عمارت کے متاثرین کو بھی راشن بیگز اور کھانا بھیجا گیا۔
واضح رہے کہ گورنرسندھ نے گزشتہ روز لیاری کے دورہ میں متاثرین سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں راشن بیگز اور کھانا بھیجیں گے۔
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں لیاری میں گرنے والی عمارت کے متاثرین کے ساتھ ہوں۔ اس کے علاوہ گورنر ہاؤس میں لیاری کے متاثرین کی مدد کیلیے ” لیاری متاثرین سیل“ قائم کردیا گیا ہے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق اس سیل کے ذریعے لیاری میں گرنے والی عمارت اور دیگر خالی ہونے والی عمارتوں کے متاثرہ خاندانوں سے تعاون اور ان کے مسائل حل کیے جائیں گے جبکہ متاثرہ خاندانوں کی مدد اور شکایات متعلقہ اداروں تک پہنچائی جائیں گی۔
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ متاثرین کے لیے ہیلپ لائن 1366 اور 99204748-021 بھی قائم کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ لیاری کے متاثرین کی داد رسی ہماری اولین ترجیح ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: راشن بیگز اور والی عمارت کے متاثرین لیاری میں لیاری کے
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔