میں پہلگام واقعہ کے متاثرین کا درد محسوس کر سکتا ہوں، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں پہلگام واقعہ کے متاثرین کا درد محسوس کر سکتا ہوں۔سینئر بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی دہشتگرد گروہ کو پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر دہشتگردی کی کارروائی پر راضی نہیں، ہم نے دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑی اور ہزاروں قیمتی جانیں گنوائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خود دہشت گردی سے متاثر ہے اور میں پہلگام واقعہ کے متاثرین کا درد محسوس کرسکتاہوں۔
شہرقائد میں ادویات کی قلت، بڑےپیمانے پرکریک ڈاؤن کا فیصلہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بھارت اور پاکستان کی نئی نسل اپنی قسمت خود لکھ سکتی ہے; بلاول بھٹو
سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کی نئی نسل اپنی قسمت خود لکھ سکتی ہے، ہم وہ نسل ہوں گے جو جنگی جنونیوں سے الگ راستہ چنیں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دینے سے متعلق سوشل میڈیا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھارتی میڈیا کےذریعہ اپنا کیس بھارتی عوام کےسامنے پیش کرنے میں کوئی خوف نہیں ہے، میں بھارتی عوام خصوصاً نوجوانوں پر یقین رکھتا ہوں، ہم وہ نسل ہیں جو تاریخ کی زنجیریں توڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مستقبل کا فیصلہ ماضی کے تنازعات نہیں کریں گے۔
لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی
بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشتگردی، ماحولیاتی تبدیلی اور عدم مساوات جیسے چیلنجز کا مقابلہ مل کر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن بقائے باہمی ،تعاون اور خوش حالی کے ذریعے مستقبل کےفیصلے کریں گے۔