ڈار سے حاقان فیدان کی ملاقات، ترکیہ کے دفاعی تجربات سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ملاقات کی، اس دوران پاکستان نے ترکیہ کے دفاعی تجربات سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی ظاہر کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، سیکیورٹی، دفاع اور انٹیلی جنس کی نئی کمیٹی کا اجلاس 24 جولائی کو ہوگا، دفاعی صنعت کی میٹنگ ستمبر میں ہوگی۔ترک وزیر خارجہ نے اسحٰق ڈار کی باتوں کو مشترکہ اعلامیہ قرار دے دیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی وقت کےساتھ مضبوط ہورہی ہے، دونوں ممالک کئی علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی جانب سے آزادکشمیرمیں سکول کھولنے پر بات ہوئی ہے، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں، جن کو مزید فروغ دینے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ آج ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور ترکیہ کے وزیر دفاع یشار گُلر سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری سید علی اسد گیلانی نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا تھا۔
اس اہم دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
ترکیہ کے وزراء کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد پر مبنی قریبی برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
بھارت پاکستان میں دہشتگرانہ کارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کر رہا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عرفان سومرو نے کہا ہے کہ تجارتی ڈپلومیسی حکومت پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے اور پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ محض تجارتی حجم بڑھانے کا خواہاں نہیں بلکہ مضبوط اور پائیدار معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔
فیڈریشن ہاؤس کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے زیر اہتمام ڈی ایٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (D-8 CCI) کی پاکستان نیشنل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دائریکٹر جنرل وزارت خارجہ عرفان سومرو نے کہا کہ ڈی ایٹ کے قیام کو تین دہائیاں گزر چکی ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ اس وژن کو عملی اقدامات میں تبدیل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایٹ ممالک کی مشترکہ معیشت تقریباً 5 ہزار ارب ڈالر پر مشتمل ہے اور ایک ارب سے زائد آبادی مشرق بعید سے افریقہ تک پھیلی ہوئی ہے، جو باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زراعت، معدنیات، سیاحت اور نوجوان افرادی قوت ڈی ایٹ ممالک کے اہم اثاثے ہیں، تاہم مختلف مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث رکن ممالک اپنی حقیقی معاشی صلاحیت سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا پا رہے۔
ڈی جی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کی ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ سالانہ تجارت تقریباً 11 ارب ڈالر ہے، جس میں 8 ارب ڈالر درآمدات جبکہ 2.8 ارب ڈالر برآمدات شامل ہیں، اس عدم توازن کو کم کرنے اور برآمدات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
عرفان سومرو نے کہا کہ پاکستان کی بندرگاہیں اور نوجوان آبادی ملکی معیشت کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں، کاروباری برادری پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی سفارت خانوں کے ساتھ روابط بڑھائے تاکہ نئی منڈیوں تک رسائی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی معاہدے اور سازگار پالیسی فریم ورک فراہم کر سکتی ہے، تاہم تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا نجی شعبے کی ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں ایف پی سی سی آئی کا کردار انتہائی اہم ہے۔
ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ نے خواتین اور نوجوان کاروباری افراد پر زور دیا کہ وہ علاقائی تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں، پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے قاہرہ میں منعقدہ چوتھی ڈی ایٹ ٹریڈ منسٹر کونسل کے فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے استنبول میں ترکیہ کی تنظیم TOBB کی سرپرستی میں ڈی ایٹ چیمبرز کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کو اہم پیش رفت قرار دیا۔
ڈی ایٹ سیکریٹری جنرل سہیل محمود نے اپنے خصوصی پیغام میں رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ حلال معیشت، مالیاتی انضمام اور علاقائی تجارت کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ ڈی ایٹ ممالک کے درمیان اندرونی تجارت میں نمایاں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور فیڈریشن پریفرینشل ٹریڈ ایگریمنٹ (پی ٹی اے) کو ناگزیر سمجھتی ہے۔
اجلاس میں انڈونیشیا، ترکیہ، ایران، مصر، ملائیشیا، نائجیریا، آذربائیجان اور بنگلہ دیش کے قونصل جنرلز، سینئر سفارت کاروں، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور امان پراچہ، آصف سخی، سابق صدر زبیر طفیل، سابق نائب صدور خالد تواب، حنیف گوہر، شبیر منشا، ناہید مسعود، نازلی عابد، ماہین خان اور دیگر کاروباری رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔