ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری سید علی اسد گیلانی نے ترک وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
مہمان وفد وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کر کے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات ترکیہ کے وزیر دفاع یاشر گوولر بھی سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچے ہیں، یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
حمیرا اصغر کی دل دہلا دینے والی موت، ساتھی فنکاروں کا ردعمل سامنے آگیا
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سید علی گیلانی نے ترک وزیر دفاع کا استقبال کیا، ترک وزیر دفاع یاشَر گوولر وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے جبکہ دیگر اعلیٰ سول اور عسکری حکام سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ترکیہ کے
پڑھیں:
کرغزستان کے صدر کا متوقع دورہ پاکستان، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تیاریوں کا جائزہ لیا
ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے پاکستان کے دورے پر آنے والے کرغزستان کے صدر کے اعزازی دورے سے پہلے ایک جامع تیاری اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں تمام اہم ایجنڈا آئٹمز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور دورے کے دوران ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاسوں کی تیاری کا بھی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ای سی او: دہشتگردی ترقی میں رکاوٹ، علاقائی رابطوں کے فروغ کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اسحاق ڈار
اجلاس میں دستخط کیے جانے والے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کا مقصد مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
وزیر اعظم کے خصوصی مشیر طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ، اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے سینیئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی، جس میں بین الوزارتی رابطے کو مضبوط کرنے اور دورے کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار دورہ پاکستان کرغزستان وزارت خارجہ