محسن نقوی کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران پاک بحریہ کی کامیاب دفاعی حکمت عملی اور آپریشنل تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کی اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور بھارتی جارحیت کے خلاف مادر وطن کی بحری سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کرنے پر پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد: سبزی منڈی کے قریب حملے میں اے ایس آئی علی اکبر شہید، وزیر داخلہ کا نوٹس
اسلام آباد کی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم شخص کے حملے میں پولیس اہلکار، اے ایس آئی علی اکبر، شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اے ایس آئی علی اکبر پیدل سپریم کورٹ کی ڈیوٹی سے واپس جا رہے تھے کہ اچانک حملہ آور نے ان پر خنجر سے حملہ کیا۔ زخمی ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر داخلہ نے شہید اہلکار کے لواحقین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہید اہلکار کے سوگوار خاندان کے غم میں وہ برابر کے شریک ہیں اور انصاف کی مکمل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔