لیاری واقعہ کے بعد کراچی میں مزید 125 عمارتیں خطرناک قرار
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد شہر میں مخدوش عمارتوں کے سروے کا کام جاری ہے۔ کلفٹن بورڈ کنٹونمنٹ نے پہلے مرحلے میں 125 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی مکمل کرلی ہے۔ دہلی کالونی میں 51، مدنی آباد میں 16 ،لوئر گزری میں 7، چودھری خلیق الزماں کالونی میں 5 اور پنجاب کالونی میں 14 عمارتیں مخدوش قرار دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ پاک جمہوریہ کالونی میں 27 اور بخشن ولیج میں بھی 5 عمارتیں مخدوش قرار دی گئی ہیں۔ سی بی سی حکام کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران یہ عمارتیں جانوں اور املاک کے لیےخطرہ بن سکتی ہیں، مالکان اور کرایہ داروں کو عمارتیں فوری خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ واضح رہےکہ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ ہفتے ایک 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں27 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام بارے رپورٹ جاری کردی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کالونی میں
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔