data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سمندری خوراک برآمدات کی سالانہ رپورٹ کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سمندری مصنوعات بین الاقوامی خریداروں کے لیے پرکشش بن رہی ہیں، پاکستانی سمندری خوراک کی برآمدات 20.

5 فیصد اضافے سے 489.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ چین اور تھائی لینڈ پاکستانی سمندری خوراک کے سب سے بڑے خریدارہیں۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ مؤثر پالیسی اور ضابطہ کاری کا نتیجہ ہے، جھینگے، کیکڑے، میکریل اور جیلی فش اہم برآمدی اشیاء میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات اور پائیدار اقدامات کے مثبت اثرات ظاہر ہونے لگے ، پاکستان عالمی سمندری خوراک مارکیٹ میں تیزی سے جگہ بنا رہا ہے، نئی عالمی منڈیوں کی تلاش اور برآمدی ڈھانچے کی بہتری ترجیحات میں شامل ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سمندری خوراک برا مدات

پڑھیں:

سمندری طوفان ملیسا کی تباہ کاریاں جاری؛ ہلاکتیں 50 تک پہنچ گئیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سمندری طوفان ملیسا سے کیریبین کے مختلف جزائر میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک ہوگئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملیسا طوفان نے جمیکا، کیوبا اور ہیٹی میں شدید تباہی مچائی جس کے نتیجے میں اب تک 50 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کا بتانا ہےکہ طوفان کے باعث جمیکا میں 19 اور ہیٹی میں 30 افراد ہلاک ہوچکے جب کہ 20 لوگ زخمی اور 20 لاپتا ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ طوفان کے باعث مکانات، سڑکوں اور بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا جب کہ اب تک تقریباً 8 لاکھ افراد کو متاثرہ علاقوں سے منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق کیوبا، جمیکا، ہیٹی اور ڈومینکن ریپبلک میں تباہی کے بعد طوفان اب برمودا کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں طوفان کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل وزراکو قلمدان مل گئے
  • پاکستان کے بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنماؤں میں شامل
  • خالد مقبول صدیقی کا اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے پنجاب اسمبلی کی حمایت کا اعلان
  • سمندری طوفان ملیسا کی تباہ کاریاں جاری؛ ہلاکتیں 50 تک پہنچ گئیں
  • اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس؛ بندرگاہوں پر سہولیات کا جائزہ لیا گیا
  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا
  • پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60فیصد اضافہ
  • سہیل آفریدی نے کابینہ کا اعلان کردیا، کون کون شامل ہیں؟
  • چین کا پاکستانی خلا بازوں کو مشن پر خلا میں بھیجنے کے منصوبے کا اعلان
  • محسن نقوی کی عمانی وزیر سے ملاقات، ویزا مسائل پر گفتگو