شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرک کے پرچے ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
بنوں(نیوز ڈیسک)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرک کے پرچے ملتوی کردیے گئے۔
چیئرمین بنوں بورڈ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جماعت نہم اور دہم کے پرچے ملتوی کردیے گئے۔ 2 پرچے رہ گئے تھے باقی تمام پرچے ہو چکے ہیں۔
حکام کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر منسوخ شدہ پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
صیہونی طیاروں کی جنوبی اورشمالی علاقوں پر بمباری، مزید 116 فلسطینی شہید
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان لوئر: چلغوزہ کی قیمت میں بڑی کمی، فی کلو 3 ہزار روپے میں فروخت
— فائل فوٹوموسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں خشک میوہ جات کی خرید و فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔
تاجر کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا بازار میں چلغوزہ فی کلو 3 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ رواں سال چلغوزہ کی زیادہ پیداوار کے باعث قیمت میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چلغوزے کی پچھلے سال قیمت 8 ہزار سے 10 ہزار روپے تھی۔