کراچی، محرم الحرام کی تیاریاں، سیکیورٹی ہائی الرٹ، کمشنر و ڈپٹی کمشنر کا مشترکہ فیلڈ وزٹ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
کمشنر کراچی نے جلوسوں کے روٹس، سیکیورٹی انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے محرم کے دوران عزاداران کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی، صفائی اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی اور دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انچولی کی معروف امام بارگاہ خیرالعمل اور الحسن امام بارگاہ کا خصوصی معائنہ کیا گیا، جہاں عزادار تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کیں۔ دورے میں میونسپل کمشنر کے ایم سی افضال زیدی، تنظیم عزاداران کے سربراہ ایس ایم نقی اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔ کمشنر کراچی نے جلوسوں کے روٹس، سیکیورٹی انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے محرم کے دوران عزاداران کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں۔
ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے سیکیورٹی پر مامور افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ انہوں نے امام بارگاہوں میں نصب کی گئی سبیلوں کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ پینے کے صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی اور دیگر شہری سہولیات کے حوالے سے اعلی معیار برقرار رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے منتظمین سے ملاقات کے دوران مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ، ضلعی سطح پر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے محرم الحرام کے احترام اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے لیے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب نے چہلم امام حسینؑ اور عرس داتا گنج بخشؒ پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم دیدیا
وزیراعلیٰ مریم نواز نے حضرت امام حسینؑ کے چہلم اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عرس داتا گنج بخشؒ پر آنیوالے زائرین کی سکیورٹی اور آسانی کیلئے انتظامات میں بہتری لانے کا حکم دیا اور زائرین کیلئے شاندار مہمان نوازی کی روایات جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے 982ویں عرس کی تقریبات کے آغاز پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے چہلم امام حسینؑ اور عرس داتاگنج بخشؒ پر امن وامان یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے حضرت امام حسینؑ کے چہلم اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عرس داتا گنج بخشؒ پر آنیوالے زائرین کی سکیورٹی اور آسانی کیلئے انتظامات میں بہتری لانے کا حکم دیا اور زائرین کیلئے شاندار مہمان نوازی کی روایات جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے زائرین کیلئے لنگر اور سبیل کے انتظامات میں مزید آسانیاں لانے کی ہدایت کی۔ داتا دربار کے اردگرد سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عرس داتا گنج بخشؒ پر تشریف لانے والے زائرین ہمارے قابل قدر مہمان ہیں، انہیں تکلیف اور پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ زائرین کا تحفظ ترجیحات میں اولین ہے۔ انہوں نے پولیس کو خصوصی ہدایت کی کہ چہلم کے جلوس پر بھی سکیورٹی سخت رکھی جائے اور جامہ تلاشی کے بعد عزاداروں کو جلوس میں شامل ہونے دیا جائے۔