لوئر دیر، بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، خاتون سمیت 2 افراد پانی میں بہہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق لیویز حکام نے کہا کہ مقامی رضاکاروں کی واٹرسرچ آپریشن کے بعد لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق ہونیوالوں میں پچاس سالہ خاتون اور بارہ سالہ عبدالسلام شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر میں درگئی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ ہیروشاہ خوڑعبور کرتے ہوئے خاتون سمیت 2 افراد پانی میں بہہ گئے۔ رپورٹ کے مطابق لیویز حکام نے کہا کہ مقامی رضاکاروں کی واٹرسرچ آپریشن کے بعد لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق ہونیوالوں میں پچاس سالہ خاتون اور بارہ سالہ عبدالسلام شامل ہیں۔ دوسری جانب پشاور اور اس کے گرد و نواح میں تیز بار ش کا سلسلہ جاری ہے، تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ شدید گرمی اور حبس کے بعد صبح سویرے بارش ہوئی جو بعد میں تیز بارش میں بدل گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
ملک بھر میں 10جولائی تک شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں 10جولائی تک شدید بارشوں، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔دریائے چناب کے مرالہ اور قادرآباد مقامات پر کم درجے کے سیلاب کا امکان ہے، دریائے کابل، سندھ، چناب، سوات، پنجکوڑہ، چترال، ہنزہ، دیگر ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔شمال مشرقی پنجاب، جنوبی بلوچستان اور آزاد کشمیر میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے جبکہ شمال مشرقی پنجاب کے پیرپنجال سلسلے سے نکلنے والے نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر میں دریائے جہلم اور اس کے معاون نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور نالوں میں پانی کی سطح میں اضافےکا امکان ہے۔اس کے علاوہ جنوبی بلوچستان کے کیرتھر رینج سے نکلنے والے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال اور آواران، خضدار، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ اور موسیٰ خیل میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔