کراچی:

شہر کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شارع فیصل، پی ای سی سی ایچ سوسائٹی، محمد علی سوسائٹی، سندھی مسلم سوسائٹی، ایڈمنسٹریشن سوسائٹی، محمودآباد، منظور کالونی، صدر، مزار قائد، لیاری، کلفٹن اور اطراف میں پھوار، بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی۔

مون سون کی کمزور ہوائیں صوبے کے جنوبی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں، کراچی آج زیادہ تر مطلع ابر آلود اور مرطوب موسم کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں جنوب مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70سے 85 فیصد کے درمیان ریکارڈ کیا جا رہا۔

کل اور پرسوں صبح و رات کے اوقات میں پھوار اور بونداباندی ہونے کی توقع ہے۔ آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

آج تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، میرپورخاص، عمرکوٹ، جامشورو، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان کے اضلاع اور کراچی ڈویژن میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ کل قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ اور دادو کے اضلاع میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

صوبے کے باقی حصوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا امکان ہے ہلکی بارش

پڑھیں:

کراچی کا پالک پنیر بھارت سے زیادہ مزیدار ہے، سوئیڈش آرٹسٹ کا اعتراف

سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ کراچی کے پالک پنیر کی دیوانی ہوگئیں اور اعتراف کیا ہے کہ یہاں کا پالک پنیر بھارت اور سوئیڈین سے زیادہ مزے کا ہے۔

کراچی آرٹس کونسل میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول میں شرکت کے لیے آئی سوئیڈش میورل آرٹسٹ ڈومی فاریسٹ پاکستان میں دو بڑے وال آرٹ پینٹنگز بنا رہی ہیں، جن میں محبت، فطرت اور انسانی تعلق کو علامتی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

ڈومی کا کہنا ہے کہ یہ ان کا پاکستان میں پہلا تجربہ ہے جو مثبت توانائی اور محبت سے بھرپور ہے۔ وہ پہلی بار اپنے اسسٹنٹس کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

اپنے فن کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ علامتی انداز میں کام کرتی ہیں، ان کی پینٹنگ میں وائی کنگ کشتی، ریچھ کے پنجے، بچہ اور آنکھیں شامل ہیں جو طاقت، حفاظت اور زندگی کی ابتدا کی علامت ہیں۔

ڈومی نے پاکستانی کھانوں کی بھی تعریف کی، خاص طور پر پالک پنیر کی اور ہنستے ہوئے کہا میں نے اسے سویڈن اور بھارت میں بھی کھایا ہے، مگر یہاں یہ زیادہ مزیدار اور مصالحے دار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
  • کوہسار زون میں لینڈ مافیا سرکاری زمین پر قبضے میں مصروف
  • بلوچستان میں12 ضلعے بارش کو ترس گئے، آئندہ کیا ہو گا؛ مفصل رپورٹ
  • کراچی کا پالک پنیر بھارت سے زیادہ مزیدار ہے، سوئیڈش آرٹسٹ کا اعتراف
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
  • نئی گاج ڈیم کی تعمیر کا کیس،کمپنی کے نمائندے آئندہ سماعت پر طلب
  • کراچی میں ٹریفک چالان سے حاصل رقم صوبے کے زرعی ٹیکس سے بھی زیادہ
  • کراچی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے زیادہ ای چالان جاری