کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی میں آج صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مرطوب اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کراچی میں کا امکان
پڑھیں:
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں، رین ایمرجنسی نافذ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ رات موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے.(جاری ہے)
ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے کمیٹی چوک انڈر پاس اور مری روڈ پر بارش شروع ہوتے ہی مشینری فوری پہنچا دی گئی تھی تاکہ نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سیدپور کے مقام پر سب سے زیادہ 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پی ایم ڈی میں 40 ملی میٹر، شمس آباد میں 20 ملی میٹر اور پیر ودھائی میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے.
ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریا میں خاص طور پر سیدپور کے مقام پر صرف ایک گھنٹے میں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نالہ لئی کی سطح کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور فی الحال پانی کا بہاﺅ معمول کے مطابق ہے نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 11 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 5 فٹ تک بلند ہوئی تاہم بارش رکنے کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح کم ہو کر دوبارہ 5 فٹ پر آ گئی ہے. ایم ڈی واسا نے بتایا کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ادارہ مکمل طور پر تیار ہے اور تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ میں ہے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر نشیبی علاقوں کا رخ نہ کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر واسا کی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں . محکمہ موسمیات کے مطابق 10جولائی تک پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے اورپنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوسکتی ہے جبکہ نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے محکمہ موسمیات کے مطابق 6 سے 8 جولائی کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان نہیں ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کے پی اور گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں سیلاب کا خدشہ ہے .